مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
لندن ( محمد فیاض بشیر) مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارتی سطح پر بڑی پیش رفت، برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کے لئے پارلیمنٹری کشمیرگروپ کی چیئرپرسن ایم پی ڈیبی ابراھم نے تحریک پیش کر دی،26مارچ بحث کے لئے تاریخ مقرر، بحث کا موضوع ”کشمیر میں انسانی حقوق“ ہو گا۔ 26مارچ کو برطانوی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث کے لئے برطانوی پارلیمنٹ میں قائم آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ (APPG) کے وفد نے گذشتہ ماہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا ایک ہفتے کا دورہ کیا تھا۔ پارلیمانی وفد نے دورے کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے علاوہ پارلیمنٹ میں ”کشمیر کی صورتحال اور کشمیر میں انسانی حقوق“ پر تفصیلی بحث کے لئے تحریک بھی پیش کی۔ پارلیمنٹری کشمیر گروپ کی چئیر پرسن ایم پی ڈیبی ابراھم کی اس تحریک کو منظور کرتے ہوئے باقاعدہ بحث کے لئے26مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ 26 مارچ کو برطانوی پارلیمنٹ میں ”کشمیر میں انسانی حقوق“ کے موضوع پر ممبران پارلیمنٹ تین گھنٹے کی بحث میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں اس سے قبل بھی تین مرتبہ کشمیر کے حوالے سے بحث ہو چکی ہے جس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے اور کشمیر میں زندگی معمول پر لانے پر زور دیا گیا تھا۔ برطانوی پارلیمنٹ چونکہ دنیا کا ایک بڑا پارلیمانی فورم ہے جس پر کسی بھی ایشو کو زیر بحث لانا مسلسل لابی، سفارتی کوششوں اور مؤثر حکمت عملی کے ساتھ کام کے نتیجے میں ہی ممکن ہو تا ہے۔ پارلیمنٹری کشمیر گروپ کی چیئرپرسن ایم پی ڈیبی ابراھم کی قیادت میں 13رکنی وفد نے گذشتہ دنوں فرور ی کے مہینے میں پاکستان بالخصوص آزاد کشمیر، ایل او سی، مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کیا تھا۔ دورے سے واپسی پر دورے اور کشمیر کی صورتحال پر مفصل رپورٹ بھی مرتب کی جو کہ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے عہدیداران، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی، کشمیری تنظیموں کے رہنماؤں نے برطانوی پارلیمنٹ میں 26مارچ کو ہونے والی اس ڈیبیٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیر کی موجودہ انتہائی تشویشناک صورتحال پر تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔بحث کے لئے تحریک پیش کرنے والے پارلیمنٹری کشمیر گروپ کی چیئرپرسن ایم پی ڈیبی ابراھم اور گروپ کے دیگر ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ برٹش کشمیریوں کی مسلسل محنت اور مقبوضہ کشمیر میں جدو جہد کرنے والے بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج دنیا کے بڑے فورمز پر کشمیر کے حوالے سے تسلسل کے ساتھ بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ پارلیمنٹری کشمیر گروپ (APPG)کے ممبران نے حقیقی معنوں میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کشمیریوں کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔ کمیونٹی رہنماؤں نے برطانیہ بھر کی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں کے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کر کے انہیں 26مارچ کی اس کشمیر بحث میں حصہ لینے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ساتھ دینے کا مطالبہ کریں۔