مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم کانفرنس میں شامل ہونیوالوں کو تہہ دل سے خوش آمدید
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنماؤں چوہدری بشیر رٹوی اور اشفاق علی نے ڈڈیال سے معتبر شخصیات کا مسلم کانفرنس کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی داؤد، حاجی سلیم بلوچ اور عثمان منیر اعوان کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور متعدد افراد ریاسی جماعت مسلم کانفرنس کے نظریات سے متاثر ہو کر حق کے کاروان میں شامل ہوئے۔ مختلف جماعتوں سے مایوس عوام کا مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم پر آنا خوش آئند ہے، مسلم کانفرنس شامل ہونیوالوں کے اعتماد پر پورا اُترے گی۔مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہونے کے ناطے ریاستی عوام کی خوشحالی کے لیے جاندار حکمت عملی رکھتی ہے۔ڈڈیال کے جن لوگوں نے مسلم کانفرنس کے قافلے میں شمولیت کی تہہ دِل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ہم کانفرنسی رہنماؤں حاجی داؤد، حاجی سلیم بلوچ اور عثمان منیر اعوان جھنوں نے لوگوں تک مسلم کانفرنس کا نظریہ پہنچایا اور مسلم کانفرنس کے قافلے میں متعدد معتبر شخصیات کو شامل کیا اُن کے کردار اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حاجی خالد،صوفی محمدسلیمان چشتی،حاجی مظہر،چوہدری سخاوت،چوہدری ماجد رمضان،علامہ شکیل،محمد واجد گجر،باوا نذیر گجر،خان محمد خان،راجہ اعجاز آمین ایڈووکیٹ،محمد آصف اور دیگر تمام مسلم کانفرنس میں شمولیت کرنے والوں کو یقین دلاتے ہیں کہ مسلم کانفرنس آپ کے حقوق کا تحفظ کریگی اور ہمیشہ کی طرح عوامی معیار پر پورا اُترے گی۔اُنھوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس کو ختم کرنے کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔مسلم کانفرنس کوئی کھلونا نہیں جس کو توڑ دیا جائے بلکہ مسلم کانفرنس عظیم نظریات کا وہ پہاڑ ہے جس سے ٹکر لینا کسی کے بس میں نہیں۔آمدہ الیکشن آزاد کشمیر میں ریاست کی سب سے بڑی جماعت مسلم کانفرنس کامیابی حا صل کریگی۔اُنھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں غیر ریاستی جماعتوں کا مستقبل تاریک ہے،عوام اکثریت مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم پر متحد ہے،سازشیں اور اوہچھے ہتھکنڈے مسلم کانفرنس کو ختم نہیں کر سکتے۔آمدہ الیکشن میں کامیابی و کامرانی مسلم کانفرنس کا مقدر ہے،بر سر اقتدار آکر مسلم کانفرنس عوام الناس کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہمیشہ کی طرح اہم کردار ادا کریگی۔اُنھوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم کانفرنس نا قابلشکست عوامی طاقت ہے۔مسلم کانفرنس کا ہر کارکن بلالوث عوام کی خدمت اور تحریک آزادی میں کردار ادا کر رہا ہے۔