مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیرتحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کشمیر سیمینارکا انعقاد
مانچسٹر(محمد فیاض بشیر)جموں و کشمیرتحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے اسلام آباد میںکشمیر سیمینارکا انعقاد، جموں و کشمیر اسلامک پولیٹکل پارٹی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے سیمینار میں خواتین سینیٹرز ، ممبران قومی اسمبلی ، سیاسی ، سماجی میدان میں نمایاں اور خواتین و انسانی حقوق کے لئے متحرک خواتین نے شرکت کی ۔ سیمینار میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے ساتھ بھارت کی جانب سے روا رکھے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف عالمی برادری کو اقدامات اٹھانے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ، عالمی یوم خواتین کے موقع پر سمینار میں کشمیری خواتین ، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک حق میں اور بھارتی ظلم و ستم و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکے خلاف ، عالمی اداروں اور فورمز کو کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لینے کے مطالبات پر مشتمل قرارداد بھی پیش کی گئی ۔ کشمیر سیمینار کی صدارت جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ سیمینار میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہین کوثر ڈار نے سر انجام دئیے ۔ اس موقع پر سیمینار سے تحریک انصاف کی سینیٹر سیمی ایزدی ،پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹرسحر کامران، چیئرمین تحریک حق خود ارادیت راجہ نجابت حسین ، ایم پی اے آسیہ خٹک، معروف رہنماء عظمیٰ حمید گل ،جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی چیئرپرسن سردار نبیلہ ارشاد، حریت کانفرنس کے رہنماء عبد الحمیدلون ،حریت رہنماء سید منظور احمد شاہ ، پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء پروفیسر تقدیس گیلانی ، پی ٹی آئی رہنماء مسز امتیاز نسیم ، ڈاکٹر نازیہ نیاز ،سابق ایم ایل اے گلگت آمنہ انصاری ، مسز یاسین گل ، ڈاکٹر ریحانہ کوثر ، انسانی حقوق کی متحرک رہنماء کنول حیات ،عنبرین ترک ،محمد شفیع ڈار ، نائلہ الطاف اور دیگر نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب میں کہا کہ عالمی یوم خواتین پر جہاں دنیا بھر میں خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی جاتی ہے وہیں یوم خواتین منانے والے عالمی اداروں اور بین الاقوامی فورمز کو کشمیر میں بھارتی انتہاء پسند حکومت اور فورسز کی سفاکیت اور ظلم و بربریت کا نوٹس لینا چاہئے ۔ کشمیر میں گذشتہ سالوں میں کُنن پوش پورہ میں سینکڑوں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہو یا شوپیاں میں خواتین کو سفاکانہ انداز میں شہید کرنے کا مذموم واقعہ بھارتی فورسز کے یک بعد دیگرے کالے قوانین کے تحت 8سال کی معصوم آصفہ سے لے کر 80سال کی بزرگ خواتین بھی بھارتی بربریت سے محفوظ نہیں ہیں۔بھارت نے آزادی اور حق خود ارادیت کے لئے آواز بلند کرنے والی محترمہ آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی ، ناہید انصاری سمیت کئی خواتین کو گرفتار کر کے بھارتی جیلوں میں قید کر رکھا ہے ۔ کشمیر کی خواتین نے 70سال میں تحریک آزادی کے لئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں ۔ جہاں مردوں نے تحریک آزادی کو جاری رکھا ہے وہیں خواتین نے نا صرف عملی محاذ پر بلکہ سفارتی محاذ پر بھی تحریک میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ۔ آج عالمی یوم خواتین پر کشمیری خواتین کو ان کی لازوال جدو جہد پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ مقررین نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہاتھ پر ہاتھ دھرنے کی بجائے نا صرف نوٹس لینا چاہئے بلکہ بھارت پر دبائو ڈالتے ہوئے کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنا چاہئے ۔ ہم ہر سطح پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ دریں اثناء عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے اسلام آباد کے علاوہ تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھی مظاہرے اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔