مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
مولانا عبیدالرحمٰن کا جمعۃ المبارک کے خطاب میں ماہ رجب کی شان فضیلت پر بیان
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)خطیب اعظم مولانا عبیدالرحمن نے ماہ رجب کی عظمت و فضیلت،صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بے مثال دوستی،ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنھما،جنگ حنین،صلح حدیبیہ اور حضرت ابو سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہ و دیگر اصحابِ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے واقعات جو ماہ رجب مبارک میں پیش آئے،مختصر وقت میں نہایت ہی عمدہ الفاظ کیساتھ بیان کیے-ماہ رجب ایک سنہری موقعہ ہے یہ دعا کا مہینہ ہے توسل کا مہینہ ہے توجہ کا مہینہ ہے استغفار کا مہینہ ہے کوئی شخص یہ نہ سوچے کہ مجھے استغفار کی ضرورت نہیں ہے- آقا دو جہاں پیغمبر مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی روزانہ ستر مرتبہ استغفار کیا کرتے تھے ۔ استغفار سب کے لیے ہے خاص طور سے ہمارے لیے کہ جو ان مادی تحرکات اور مادی دنیا میں غرق ہیں اور آلودہ ہیں- استغفار کا مہینہ ہے ۔ اس موقعے کو غنیمت جانتے ھوئے اللہ کی بارگاہ میں سچی توبہ کرنے کا ایک بار پھر ہمیں موقع ملا ھے اس موقع سے ہمیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ،میں اس ماہ کی آمد پر آپ کو مبارک باد کہتا ہوں - ہم پر اور آپ پر یہ مہینہ مبارک ہو اور جب ہم شعبان میں داخل ہوں تو ہم خدا کی توفیق سے کچھ کام کر چکے ہوں ۔ لا تقنطو من رحمتہ اللہ" اللہ کی رحمت سے نا امید مت ھو- رحمت الٰہی کا دریا ھر وقت موجزن رہتا ھے۔اس کی رحمت کا سائباں ھر وقت اپنے بندوں پر سایہ فگن رہتا ھے۔اور مخلوق کو اپنے سایہء عاطفت میں لیے رکھنا اسی ھستی کی شان کریمانہ ھے۔آخر میں امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔مقبوضہ کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بالخصوص اللہ رب العزت سے انکی شان کریمانہ کے واسطے دیکر دعا کی گئی۔امام و خطیب اعظم مولانا عبیدالرحمن،ٹرسٹی و ممبر کمیٹی محمد صادق،راجہ عباس،خالد چوھدری،احمد حیات،محمد صبور،بلال جنجوعہ،دل محمد و دیگر شامل تھے۔