مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
مرکزاورصوبوں میں بیڈگورننس نے معیشت کابینڈبجادیا:چوہدری الطاف شاہد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ مرکزاورصوبوں میں بیڈگورننس نے معیشت کابینڈبجادیا ۔پاکستان میں ابترصورتحال سے نجات کیلئے اقتدار کی باگ ڈور سیّدمصطفی کمال سے انتھک اورزیرک قائد کے ہاتھوں میںدی جائے۔حکمران انتہائی ناتجربہ کار ہیں یہ توعلم تھا مگر خطرناک حد تک نااہل بھی ہیں اس کا ادراک اب ہوا ہے۔حکمرانوں کی ریاستی اداروں اورٹریڈرز پر گرفت نہیں،بدترین بدانتظامی کے سبب عوام پرمہنگائی کابوجھ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ جوحکمران ملک وقوم کے امراض کی تشخیص نہیں کرسکتے وہ' دوادارو'کیا خاک کریں گے۔حکمران پارٹیوں نے ابھی تک ایک دوسرے کے گندے کپڑے دھونے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔قومی بحرانوں پرقابوپانااوربندگلی سے باہرنکلنانااہل حکمرانوں کے بس کی بات نہیں۔ وہ اپنی صدارت میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر ،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی خطاب کیا ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ چین میں کوروناوائرس سے ہونیوالی اموات کے باوجود پاکستان کے حکمران ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھے رہے ،ان کی طرف سے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی اورناں مرکزاورصوبوں میں کسی سطح پرمشاورت دیکھنے میں آئی ہے ۔ملک میں بحرانوں کے انتظار میںحکمران اپنے دروازے کھولے بیٹھے ہیں ،چین کے اندرکوروناوائرس کے نتیجہ میں شرح اموات کے باوجود پاکستان کی حکمران پارٹیوں نے آپس میں سر نہیں جوڑے ۔انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس مخصوص انسانوں نہیں بلکہ انسانیت کیلئے خطرہ ہے ،اس آفت سے بچاؤکیلئے اقوام متحدہ کے ارکان متحدہوکرراہ حل تلاش کریں۔