مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
یار غار خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ کی شان میں عظیم الشان محفل کا انعقاد
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)دار المنور گمگول شریف سینٹر راچڈیل میں یار غار خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں زیر صدارت صاحبزادہ محمد جنید اختر نقشبندی خلیفہ مجاز دربار عالیہ نقشبندیہ گمگول شریف کوھاٹ ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔محفل کا آغاز باقاعدہ رب العزت کے پاک کلام سے کیا گیا۔نعت خواھان حضرات محمد اویس اور قاری ارشد محمود بغاوری نے بڑی عقیدت سے نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھ کر حاضرین محفل کے دلوں کو محبت رسالت سے منور کیا۔اس روحانی محفل میں مہمان خصوصی صاحبزادہ محمد جنید اختر نقشبندی تھے۔ بانی دار المنور گمگول شریف سینٹر صوفی محمد زمان، امام و خطیب اعظم مولانا حافظ محمد عطا المصطفیٰ نقشبندی سیفی، مسجد کمیٹی ارکان و منتظمین،کونسلر شکیل احمد،سعید منیر انفل،ماجد حسین کے علاؤہ ڈپٹی لیڈر آف کونسل روچڈیل کونسلر عدالت علی،عبدالحفیظ عثمان بیڈ والے،خالد محمود،راجہ محمد بشیر،حاجی محبت حسین،محمد عمران خان کے علاؤہ،علمائے کرام،مذہبی و سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ بھر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی-مہمان خصوصی صاحبزادہ محمد جنید اختر نقشبندی خلیفہ دربار عالیہ نقشبندیہ گمگول شریف کوھاٹ نے شان سیدنا حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی،انکے دور خلافت اور یارانہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مختصر روشنی ڈالی۔حضرت صدیق اکبرؓ کی اسلام کے لئے بے شمار قربانیاں ہیں آپؓ کی ذات نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہمیشہ وفا کی ہے- اور اپنا تن من حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرنور پر قربان کر کے آنے والی نسلوں کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحابہ کرامؓ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ رہبر تسلیم کرتے تھے جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک نے کئی نمازیں سیدنا صدیق اکبرؓ کی امامت میں ادا کی ہیں۔ سیدنا صدیق اکبرؓ کا منافقین اور نبوت کے جھوٹے دعویداروں کے خلاف جہاد آپؓ کا بڑا کارنامہ ہے۔مکہ المکرمہ سے ھجرت کے وقت غار ثور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر لے جانے کی مثال رہتی دنیا تک قائم رھے گی۔ایسی محبت و دوستی قیامت تک نہ کوئی سنے گا اور نہ کوئی نبھا سکے گا جسطرح آپ نے آقا و دو جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ اپنی محبت و دوستی کی مثال قائم کی۔امام و خطیب اعظم مولانا حافظ محمد عطا المصطفیٰ نقشبندی سیفی نے تمام امت مسلمہ و بالخصوص مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عافیت و سلامتی کے لیے دعا فرمائی-آخر میں منتظمین کمیٹی کیطرف سے لنگڑ بھی تقسیم کیا گیا۔