مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر )جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ برائے کشمیرکی چیئرپرسن ڈیبی ابراھام(MP (Debbie Abrahams کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی، اور ہندوستانی حکام کی طرف سے ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کر کے واپس برطانیہ بھیجنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ راجہ نجابت حسین جو ڈیبی ابراھام کی قیادت میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے بدھ کے روز پاکستان اور آزاد کشمیر کے دورے کے سلسلہ میں اسلام آباد پہنچ چکے ہیں نے سوموار کی صبح جب واٹس اپ پر ڈیبی سے رابطہ کر کے ہندوستان پہنچنے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں ائرپورٹ پر روک لیا گیا ہے اور ان کے ساتھ امیگریشن حکام نے انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کر رکھا ہے اور ان کا ویزہ مسترد کر دیا گیاہے۔ راجہ نجابت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی حکمران پارلیمنٹیرینز کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کر کے خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنیٹیرینز کے ساتھ اس طرح کا رویہ سفارتی آداب کے بھی منافی ہے۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ڈیبی ابراھام (MP (Debbie Abrahams کی قیادت میں برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کا وفد اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق19/فروری سے پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کرے گا جس کے لئے پاکستان کے فارن آفس نے تمام انتظامات مکمل کر لئیے ہیں اس سلسلہ میں راجہ نجابت حسین نے اسلام آباد میں فارن آفس کے اعلی حکام سے بھی آج ملاقات کی اور وفد کے دورے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔