مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
عثمان فرزند مدنی کی رہائشگاہ پر سیدنا صدیق اکبرؓ کے وصال کی مناسبت سےمحفل کاانعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)سماجی کاروباری اور مذہبی شخصیت عثمان فرزند مدنی کی رہائشگاہ پر سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وصال کی مناسبت سے روحانی اور سبق آموز محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں اداراہ نور السلام فیصل آباد کے سرپرست حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود نے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سخاوت اور عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارے تاریخی حقائق سے ایمان افروز بیان کیا۔محفل کی نقابت ظفر اقبال نقشبندی نے کی جبکہ آقائے کائنات کی شان میں گلہائے عقیدت کے پھول الحاج محمد اشفاق وارثی،علامہ محمد احمد رضا، حاجی عبد القیوم مدنی اور نوجوان ثنا خواں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد شہباز حسن قادری نے نچھاور کیے ۔ محفل میں شریک نوجوانوں نے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت حسن اخلاق اور وفاداری بارے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے بیان کو انتہائی لگن و محبت سے سنا۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وفا ہے کہ یار غار کا ذکر رب العالمین نے قرآن مجید میں بھی فرمایا ہے ۔ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا اے صدیق غم نہ کھا ہم دو ہیں اور تیسرا ہمارا رب ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ غزوہ تبوک کے موقع پر جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام صحابہ کرام سے مال لانے کو کہا تو حضرت عمر فاروق گھر کا آدھا سامان باقی صحابہ کرام بھی اپنی استطاعت مطابق مال لائے جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے گھر کا سارا سامان لے آئے ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ سے پوچھا تو فرمایا میں سب مال لے آیا اور گھر میں رب العالمین اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چھوڑ آیا ہوں حالانکہ آپ صلعم سامنے کھڑے تھے ان کا کہنا تھا کہ یہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایمان، محبت اور وفا کی انتہا ہے جو سیدنا صدیق اکبر نے ہمیں عطا فرمائی۔ اللہ ہم سب کو صدیق اکبر کی عزت و عظمت پہ قربان ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ ظفر اقبال نقشبندی کا کہنا تھا کہ محفل وصال یار غار کی سجائ گئ اور قبلہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے ہمیں صدیق اکبر کی زندگی بارے ہماری معلومات میں اضافہ فرمایا اللہ تعالیٰ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی اور عثمان فرزند کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ الحاج محمد اشفاق وارثی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ایسی محافل ہر گھر میں سجیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو اس بارے آگاہی ہو سکے۔ محفل کے میزبان عثمان فرزند مدنی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ میرےگھر تشریف لائے اور محفل کو چار چاند لگائے۔پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے عثمان فرزند کے سر پر خلافت کی مدنی پگڑی بھی رکھی فرط جذبات سے انکی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے ۔بابا شبیر حسین راٹھور نے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کشمیر فلسطین سیریا ودیگر ممالک کے مسلمانوں کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی مہمانوں کی تواضع لذیذ پاکستانی کھانوں سے گی گئ۔