مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں محفل ذکر و نعت کا انعقاد
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) علم وہی حاصل کرے گا جس پر رب العالمین کا کرم اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر ہو گی۔ جن دینی اداروں میں دنیاوی و دینی تعلیم دی جاتی ہے وہی میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی عکاسی ہے ۔ دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی ترقی قرآن مجید کا راز قرآن کریم کی تعلیمات ہے ہمیں اپنی نوجوان نسل اور خود بھی قرآن کریم ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنا چاہیے تب ہی ہمیں قرآن مجید کی تعلیمات کا صحیح پتہ چلے گا دین اسلام کا پیغام پھیلانے کے لیے علم کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان تاریخی حقائق کو اداراہ نور السلام فیصل آباد کے بانی مبلغ اسلام حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں محفل ذکر و نعت اور فروغ علم بارے رکھی گئ ایک سبق آموز روحانی محفل کے موقع پر کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ علم حاصل کرنے سے ہی معاشرے کے اندر انقلابی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں قرآن کریم اور اسلامی تاریخ کے علم سے آگاہی ہمیں دنیا میں امن بھائی چارے محبت اور اخوت کے پیغام کی طرف لیکر جاتی ہے اور اسی سے ہم دین اسلام کو عالمی سطح تک پہنچا کر غلبہ پا سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری راہنمائی کے لیے قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی تعلیمات ہی ذریعہ نجات اور تمام مسائل کا بہترین حل ہے برطانیہ میں ہماری نوجوان نسل کو دین اسلام کی سچی تعلیمات کے لیے انہیں دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آگاہی دینی چاہیے کیونکہ اسلام کے پیغام کو اب عالم اقوام تک انہوں نے ہی پھیلانا ہے اور نوجوانوں کی دنیاوی اور دینی تعلیم وترتیب ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نے دین سیکھا وہی سکھا سکتا ہے ۔اور ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جو پسند ہے کہ علم سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجتن کے گھرانے سے دلی لگاؤ دراصل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہے ۔ محفل کی سرپرستی صاحبزادہ احمد وقار بیگ نے کی حمد باری تعالیٰ خلیفہ حاجی عبد القیوم مدنی نے پیش کی۔ آقائے کائنات کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول الحاج محمد اشفاق وارثی، سید ذیشان حیدر، طارق بیگ،محبوب بٹ، محمد داؤد نے نچھاور کیے ۔ اداراہ نور السلام فیصل کی جانب سے میڈیا نمائندگان، سماجی ،مذہبی ،چیرٹی اور کمیونٹی شخصیات کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے جبکہ سینئیر صحافی چوہدری عارف پندھیر کو اداراہ نور السلام فیصل آباد کے تشخص کو عالمی سطح پر خوبصورتی سے اجاگر کرنے کے صلہ میں خصوصی شیلڈ دی گئ۔۔ حاضرین محفل کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئ۔ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے قادریہ جیلانیہ اور محفل کا انعقاد کرنے پر انتظامیہ کی شخصیات شہزاد مرزا، علامہ عظیم جی، صفدر بلوچ، عظیم ملک، نوید خان، عارف چوہدری ،میاں عامر علی، غلام حسین محمد افضل، عبد الرحمان، محمد فاروق، محمد اشرف، محمد حفیظ کا صدقے دل روحانی محفل سجانے پر دلی شکریہ ادا کیا۔ امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کشمیر ،فلسطین سیریا اور دیگر ممالک کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ حاضرین محفل کی تواضع لنگر سے کی گئی۔