مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
سفارتی محاذ پر کشمیریوں کے حقوق کیلئے کوششیں تیز کرنیکی ضرورت ہے:علی رضا سید
برسلز :چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہاہے کہ اس وقت سفارتی محاذ پر کشمیریوں کے حقوق کے لیے کوششیں مزید تر کرنے کی ضرورت ہے۔ پہلے سے زیادہ کوششیں ہوں گی، تب دنیا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بیدار ہوگی۔ان خیالات کااظہار انھوں نے گذشتہ روز لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک بیٹھک (مذاکرے) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مذاکرے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر اکرم چوہدری اور دیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ دانشوروں، سیاسی و سماجی امور کے ماہرین اور اخبارنویسوں نے بیٹھک میں حصہ لیا۔علی رضا سید نے کہا کہ بھارت نے پچھلے سال اگست میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے مقبوضہ وادی کا محاصرہ شروع کردیا تھا۔ اب اس اقدام کو چھ ماہ گزرچکے ہیں۔ بھارت کے زیرقبضہ علاقے میں کشمیری عوام کی مصیبتیں بڑھتی جارہی ہیں۔انھوں نے کہاکہ آج نہ صرف کشمیری بھارتی مظالم سے محفوظ نہیں بلکہ بھارت کے مخلتف صوبوں اور ریاستوں میں رہنے ہندوستانی شہری بھی بھارتی متعصب اور انتہا پسند حکومت کے ظلم و ستم کا شکار ہورہے ہیں۔ مودی حکومت نے شہریت کا متنازعہ قانون متعارف کروا کر تو حد کردی ہے۔ دنیا کے سامنے بھارت کی نقلی جمہوریت کا پردہ چاک ہوچکاہے۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہے اور اب انتہاپسندی کے نام پر کشمیری بچوں کو ٹارچر کرنے کے لیے ٹارچر کیمپ بنانا چاہتا ہے۔علی رضا سید نے کہاکہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں اور وہ ہرگزاس عظیم جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔وزیرپنجاب کے سابق مشیر اکرم چوہدری نے کہاکہ کشمیری جدوجہد آزادی میں بے شمار قربانیاں دے چکے ہیں۔ بھارت کا کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہے اور پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ گذشتہ سال کے اواسط سے ابتک مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم میں اضافہ ہوا لیکن پوری دنیا والے خاموش ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دردناک ہے۔ ہمیں سفارتی محاذ پر مزید کام کرنا ہوگا۔مقررین نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پوری دنیا کے امن پسند اور انسانیت دوست لوگوں اور خاص طور پر پاکستانی عوام اور دیگر ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جموں و کشمیر کے لوگوں خاص طور پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید جو ان دنوں پاکستان اور آزاد کشمیر کے دورے پر ہیں، نے اسلام آباد اور میرپور اور دیگر شہروں میں کشمیرکے حوالے سے متعدد تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں ہوجاتا، وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھاتے رہیں گے۔