مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
اصلاح الدین ایوبی کی رہائشگاہ پرقرآن مجید بمعہ ترجمہ وتفسیر اورتبلیغی محفل کا انعقاد
نیلسن (محمد فیاض بشیر)سماجی کاروباری اور دین اسلام پر کامل ایمان و یقین رکھنے والی شخصیت اصلاح الدین ایوبی کی رہائشگاہ پر قرآن مجید بمعہ ترجمہ و تفسیر پڑھنے سمجھنےاور طرز حیات قرآن مجید کی تعلیمات کے مطابق گزارنے بارے روح پرور و ایمان افروز محفل کا انعقاد کیا گیا۔ حاجی عبد القیوم مدنی نے بارگاہ اقدس میں حمدیہ کلام پیش کیا جبکہ الحاج محمد اشفاق وارثی نے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی لکھی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارگاہ رسالت میں پیش کر کے محفل کا سماں باندھ دیا۔ اداراہ نور السلام فیصل آباد کے بانی حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ قرآن مجید ہم سب کے لیے راہ ہدایت اور زندگی بسر کرنے کا ذریعہ ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ قرآن مجید کی تعلیمات کا تب پتہ چلے گا جب کسی رہبر کے ہاتھوں میں ہاتھ ہو گا معلم کامل کے قدموں میں بیٹھ کر عاجزی و انکساری اختیار کرے گا تب ہی اسے علم حاصل ہو گا اور جب علم حاصل ہو گا تو پھر اسے قرآن کریم کی فیوض و برکات بھی حاصل ہوں گی۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے امت مسلمہ سے فریاد کی گھر گھر میں علم کے فروغ کے لیے قرآن کریم کے تراجم پڑھے پڑھائے جائیں اور اس پر عمل کیا جائے۔ نعیم چوہان قرآن کریم کی تعلیمات دینے کا مقصد یہی ہے کے علم کو بڑھایا جائے ان کا مذید کہنا تھا کہ قرآن مجید کا علم پورے دین اسلام کے لیے منبہ ہے اس میں اصلاح، بیماریوں،تکلیفوں اور مشکلات کا حل ہے . راجہ محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ قبلہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے قرآن مجید کی تعلیمات بارے بیان فرمایا اگر ہم قرآن واحادیث سے دور ہیں تو پھر ہر چیز سے دور ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر ہم اپنی زبان پر کنٹرول رکھیں تو گھر آباد اور اولاد فرمانبردار ہو گی۔ میزبان اصلاح الدین ایوبی کا کہنا تھا کہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا شکریہ میرے گھر تشریف لائے اور قرآن وحدیث کی تعلیمات بارے بیان فرمایا میں دیگر مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے محفل میں شرکت کر کے عزت افزائی کی۔ محفل میں خلیفہ محمد ندیم ارشاد مدنی، محمد نواز علی، چوہدری پرویز رشید و دیگر نے بھی شرکت کی۔