مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
انڈونچر کے شوق میں بعیر پلاننگ کے اچانک نیا البم جاری کرنے والی بیونسے قسمت کی دھنی نکلی
میڈونا کے بعد اپنی خوبصورتی اور سحر زدہ آواز کی بدولت معروف گلوکارہ بی اونسے نے نیا البم انڈونچر کے شوق میں بعیر پلاننگ کے اچانک جاری کردیا مگر قسمت اچھی ہونے کی بدولت وار بھی چل گیا۔ بہتر گھنٹوں میں انکے ریکارڈ کی اسی ہزار سے زائد کاپیاں بک چکی تھیں۔ اس البم کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں چودہ نئے گانے اور سترہ میوزک ویڈیوز شامل ہیں۔ بتیس سالہ گلوکارہ بیونسے نے البم کے پریس ریلیز میں لکھا کہ سرپرائز دیکھیے کیونکہ میں روایتی طریقے سے البم جاری کر تے کرتے تنگ آ چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس البم کے اس طریقے سے جاری کرنے کی وجہ سے میں اپنے شائقین سے براہِ راست بات کر سکتی ہوں۔ گلوکارہ نے بتایا کہ کیسے 1983 میں مائیکل جیکسن کے مشہور گانے تھرلر کے اجرا سے وہ متاثر ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں اس پورے عمل سے گزرنے کے تجربے کو یاد کرتی ہوں کیونکہ اب لوگ چند سیکنڈ کے لیے ایک گانے کو سنتے ہیں اور اس پورے تجربے سے اپنے آپ کو گزارتے نہیں ہیں۔ لبم کے اجرا کے بعد اس کے بارے میں ردِ عمل بہت حد تک مثبت ہے جس میں بی بی سی کے ریڈیو 1 کی جیما کیرنی کا کہنا ہے کہ ’یہ البم بہت خام ہے یہ خود بنانے کے عمل جیسا لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ چند ویڈیوز گھر پر بنائی گئی ہوں۔ جیسے وہ چھٹیاں منا رہی ہیں اور وہ اپنے شوہر کے بارے میں گا رہی ہیں اور ان کی محبت میں مخمور ہیں۔