مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
محمدسلیم اشرف بٹ کی رہائشگاہ پر سیرت النبی ؐ بارے ایمان افروز محفل کا انعقاد
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)اداراہ نور السلام فیصل آباد کے بانی حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی جو دین کی تعلیم اور اصلاح معاشرہ اور قرآن مجید وسنت رسول کی روشنی میں نوجوان نسل کو آگاہی دینے کے لیے برطانیہ کے تبلیغی دورہ پر ہیں ۔ کمیونٹی کی معتبر سماجی و مذہبی شخصیت محمد سلیم اشرف بٹ نے اپنی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد کیا جس میں قریبی رفقا نے شرکت کی۔حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ محفل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت بارے تھی جس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور فرمودات عالیہ پر بات ہوئ ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ امت مصطفیٰ کے جتنے بھی گھرانے ہیں سب میں ایسی محافل کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ انسانوں کو بیداری نصیب ہو ان کا کہنا تھا کہ ہر گھر میں خدا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر ہونا چاہیے۔ کاروباری و سماجی شخصیت ذیشان احمد کا کہنا تھا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ برطانیہ میں سال بھر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفلیں سجتی رہتی ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ جب بھی قبلہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی سے ملاقات کا شرف نصیب ہوتا ہے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور ایمان تازہ ہو جاتا ہے۔ میزبان محمد سلیم اشرف بٹ قبلہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر روشنی ڈالی میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے محفل کی رونق کو دوبالا کیا ۔ الحاج محمد اشفاق وارثی نے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے نعتیہ کلام سنا کر محفل میں روحانی وجدان طاری کر دیا جبکہ ذیشان احمد کے ساتھ ملکر آقائے کائنات کی بارگاہ رسالت میں درود و سلام پیش کیا ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق پاکستان کی ترقی و سلامتی اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔شرکائے محفل کی تواضح لذیذ لاہوری کھابوں سے کی گئ۔