مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
کمیونٹی کو نیکوپ کارڈ کیلئے درخواست جمع کروانے کیلئے نادرا سرجری کا اہتمام
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم اور کونسلر فدا حسین کی مشترکہ کاوشوں سے کمیونٹی کو نیکوپ کارڈ کے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے نادرا سرجری کا اہتمام کیا گیا مقامی کمیونٹی نے اسے انتہائی مفید قرار دیا ۔اس موقع پر کونسلر فدا حسین کا کہنا تھا کہ سرجری کے انعقاد سے کمیونٹی کو مانچسٹر جانے کی بجائے چھٹی کے دن گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کی گئی نادرا ٹیم کے مشکور ہیں جو کمیونٹی میں آکر سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ امید ہے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر گریٹر مانچسٹر کے دیگر شہروں میں کمیونٹی کی آسانی کے لیے سرجری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔یورپین سنٹر کے انچارج مولانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ہم ہر دوسرے ماہ سرجری کا انعقاد کرواتے ہیں جس سے ساٹھ ستر افراد مستفید ہوتے ہیں۔ محمد نسیم اللہ خان کا کہنا تھا کہ نادرا کی ٹیم کمیونٹی کی خدمت کے لیے کام کر رہی اللہ تعالیٰ انکو اسکا اجر دے کیونکہ انکے تعاون سے لوگوں کو مانچسٹر قونصلیٹ جانے کی بجائے گھر کی دہلیز پر سہولت میسر ہے۔ محمد اکرم نے بھی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کا شکریہ ادا کیا ۔ نیکوپ کارڈ کے لیے درخواست دینے آئے فیصل کا کہنا تھا کہ وہ یورپین سنٹر کی انتظامیہ سے بے حد متاثر ہیں جنکی کاوشوں سے انہیں یہ سہولت ملی۔ نیکوپ کارڈ کے حصول کے لیے درخواست گزاروں نے سرجری کو عوام کی عین امنگوں کا ترجمان قرار دیا۔