مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام
باٹلے (محمد فیاض بشیر) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام برطانیہ کے شہر باٹلے میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام، تقریب کی مہمان خصوصی برطانیہ کی شیڈو سیکرٹری برائے میڈیا و کلچر ایم پی ٹریسی برابین تھی۔ تقرب کی صدارت تحریک حق خود ارادیت کے سرپرست اعلیٰ سردار عبد الرحمن خان نے کی جبکہ تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، آزاد کشمیر کے سابق وزیر راجہ شوکت خالق ایڈووکیٹ،حریت کانفرنس کے رہنماء سید منظور احمد شاہ، اسلام آباد سے سینئر صحافی ارشد ثانی، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی نائب صدر نینا علی نے خصوصی شرکت کی۔ راجہ نجابت حسین نے تقریب میں نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ اس موقع پر برطانیہ کی شیڈو وزیر ایم پی ٹریسی برابین نے خطاب میں کہا کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کشمیری عوام کو بنیادی حقوق دلوانے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر کوششیں جاری رکھیں گے۔ کشمیر میں مسلسل کرفیو، انٹر نیٹ اور دیگر سہولتوں کی بندش پر تشویش ہے اور توقع کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت غیر جانبدار مبصرین کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے گی۔ برٹش کشمیریوں کی برطانیہ کے لئے بڑی خدمات ہیں۔ تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر برطانوی پارلیمنٹ اور لیبر پارٹی کے اندر مسئلہ کشمیر کے پر امن اور سیاسی حل کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے خطاب شیڈوسیکرٹری ٹریسی برابین کو تیسری بار منتخب ہونے پر کشمیری قوم کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ریاستی عوام کی حالت زار سے تفصیل آگاہ کیا۔ ہمیں امید ہے کہ وہ شیڈو کابینہ میں پہلے سے زیادہ کشمیری عوام کے لئے کام کریں گی۔ راجہ نجابت حسین نے مزید کہا کہ بھارت جس طرح کشمیر میں خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کا قدم اٹھا چکا ہے اسی طرح کشمیر میں بھارت کی طرح ہندو انتاہء پسندی کو بھی فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کشمیر یوں کی نسل کشی کی سازش کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گذشتہ چار ماہ سے کرفیو، لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ بھارتی افواج کی تعداد میں اضافہ کر کے کشمیر میں پہلے سے زیادہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے دگرگوں حالات اور گذشتہ 72برس سے کشمیریوں کی تحریک آزادی دو کروڑ سے زائد کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے۔ عالمی برادری اسے علاقائی مسئلہ سمجھنے کی بجائے انسانی بنیادوں پر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پرسابق وزیر راجہ شوکت خالق ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو آزاد کشمیر و پاکستان کے حالات سے آگاہ کیا۔ راجہ شوکت خلاق نے بتایا کہ بھارت کشمیر کے اندارونی ناگفتہ بہ حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے آئے روز ایل او سی پر معصوم و نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ سویلین آبادی پر گولہ باری کی جاتی ہے جس سے مالی و جانی نقصان ہو رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنماء سید منظور احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے گذشتہ پانچ ماہ میں بھارتی بھارتی حکومت کے اقدامات اور ظلم و زیادتی سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و تشدد کا کوئی ایسا حربہ نہیں ہے جو بھارت نے کشمیر میں نہ آزمایا ہو۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک کو ریاستی طاقت اور جبر سے دبانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں جاری ہیں۔ 7سال کے بچے سے لے کر 80سال کے بوڑھے تک کوئی مرد و زن بھارتی ظلم و ستم سے محفوظ نہیں ہے۔ اس موقع پر تقریب میں شیڈو وزیر ٹریسی برابین نے تحریک حق خود ارادیت کی جانب سے اسلام آباد سے سینئر صحافی ارشد ثانی، برطانیہ کے صحافیوں اعجاز فضل، محمد رجاسب مغل، نادیہ راجہ اور مہمانوں حریت رہنماء سید منظور شاہ اور چیمبر آف کامرس کی نائب صدر نینا علی کو سپیشل ایوارڈ دئیے۔ اس موقع پر تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور دیگر عہدیداران نے شیڈو سیکرٹری ٹریسی برابین کو تحفہ اور تحریک کی جانب سے کشمیر ایوارڈ بھی دیا۔ تقریب میں تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار، وائس چیئرمین امجد حسین مغل، برٹش مسلم وومنز فورم کی چیئرپرسن کونسلر صبیحہ خان، کونسلر حبیب زمان،کونسلر جینی لین، کنیز اختر، ثریا بیگم، تحریک حق خود ارادیت یوتھ کے چیئرمین ذیشان عارفاور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔