مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے وفد کی پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا سےملاقات
لندن (فیاض بشیر) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے وفد کی پاکستانی ہائی کمیشن لند ن میں اہم اجلاس میں شرکت، اجلاس کے بعد تحریک حق خود ارادیت کی ٹیم نے مرکزی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا سے تفصیلی ملاقات کی، ملاقات میں برطانیہ بھر میں کشمیر کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں اور اقدامات بارے گفتگو کی گئی، تحریک حق خود ارادیت کے وفد نے پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا کو تحریک حق خود ارادیت کی برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات اور سرگرمیوں میں معاونت اور شرکت کی دعوت دی گئی۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے نفیس زکریا نے تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے وفد کو برطانیہ میں کشمیر کے حولاے سے ہونے والی کوششوں اور کشمیری کمیونٹی کو متحرک کرنے پر بھرپور تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حق خود ارادیت جیسی تنظیموں کی کاوشوں سے کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت آج برطانیہ سمیت دنیا بھر میں اجاگر ہو ا۔ راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کی کشمیر کے حوالے سے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی تحریک کو ہر سطح پر مکمل سپورٹ کرتا ہے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے ہائی کمشنر نفیس زکریا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل نے برطانوی عام انتخابات میں برطانیہ بھر میں کشمیر لابی مہم کے نام سے مہم چلائی اور کشمیر دوست امیدواروں کی کامیابی کے لئے بھرپور متحرک کردار ادا کیا۔ 5جنوری سے حق خود ارادیت کا مہینہ منایا جا رہا ہے جس کا آغاز بریڈ فورڈ سے 5جنوری سے ایک تقریب سے ہو چکا ہے۔ حق خود ارادیت کے سلسلہ میں برطانیہ کے ہر شہر اور بالخصوص برطانوی پارلیمنٹ میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں کمیونٹی رہنماؤں کے علاوہ مقامی سیاستدانوں اور ممبران پارلیمنٹ کو اقوام متحدہ کی حق خود اردایت کی حمایت میں قراردادوں اور عالمی برادری کے کشمیریوں سے کئے گئے وعدے کو یاد دلایا جائے گا۔ تحریک حق خود ارادیت مسلسل لابی کانفرنسوں، میٹنگز، اجلاسوں اور تقاریب کے ذریعے برطانیہ اور یورپ میں کشمیریوں کی حق خود ارادیت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ تحریک کی ٹیم ہر سطح پر بھارتی ظلم و ستم کا شکار کشمیری بہن بھائیوں کے پیغام اور کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کر رہی ہے۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار اور تحریک حق خود ارادیت لندن ریجن کی چیئرپرسن شاہدہ جرال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے جہاں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کیا جا رہا ہے وہیں برطانیہ بھر کی خواتین رہنماؤں، خواتین ممبران پارلیمنٹ اور خواتین کونسلرز کو بھی کشمیر کی حق خود ارادیت کی حمایت کے لئے بھرپور فعال طریقہ سے لابی مہم چلائی جا رہی ہے۔ برطانیہ بھر میں کشمیری و پاکستانی خواتین سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری اس جد وجہد میں شمال ہو کر مظلوم و مجبور کشمیری بہنوں کے مسائل کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت یوتھ کے چیئرمین ذیشان عارف نے بھی برطانیہ میں یوتھ کو متحرک کرنے کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کشمیرکی آزادی کی تحریک کو سفارتی سطح پر بھی جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر کشمیری ہیومن رائٹس کے متحرک نوجوان رہنماء مزمل ایوب ٹھاکر، خاتون رہنماء شائستہ صفی،مس عظمیٰ رسول، مسز کیانی اور مسز شاہدہ اور دیگر بھی موجود تھے۔