مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
سیدحسین شہیر سرور کا نئے سال کے آغاز پرعزیزوں کے اعزاز میں عشائیہ
لوٹن :لوٹن (برطانیہ) میں مقیم ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید حسین شہیر سرور کی طرف سے نئے سال کے آغاز پر اپنے دوستوں اور عزیزوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ ’’کاغان ہاؤس‘‘ میں عشائیہ دیا گیا۔اس موقع پر مسلم کانفرنس سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ظفر سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل، غالب چوھدری کوٹلی سے امیدوار برائے قانونساز اسمبلی، ملک اصغر سیٹھی ایڈووکیٹ سابق صدر بار کوٹلی اور سماجی شخصیت میاں قاسم مرشد نے بطور معزز مہمان شرکت کی۔ تقریب کے دوران ادبی تنظیم حلقہ ارباب ذوق کے چئیرمین لارڈ قربان حسین چوھدری، طاہر ملک مئیر آف لوٹن، سابق مئیر آف لوٹن ریاض بٹ، کونسلر نوید راجہ، ڈاکٹر یسین راحمن، پروفیسر ڈاکٹر محمود شاہ، راجہ شوکت ایڈوکیٹ، شریف چوھدری، ابرہیم ملک ایڈووکیٹ، میاں مظہر قریشی ، شاہد حسین سید، عمران سید ودیگر شریک تھے۔تقریب میں مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر سخت تشویش ظاہر کی گئی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروائے اور کشمیریوں کا ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔ تقریب کے میزبان سید حسین شہید سرور نے کہاکہ ہم نئے سال کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے اپنے مظلوم بھائیوں اور بہنوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اس موقع پر ستارہ ادب کے عنوان سے حلقہ ارباب ذوق کی طرف سے دوشیلڈز دو اہم شخصیات یعنی ڈاکٹر محمود شاہ اور کونسلر نوید راجہ کو پیش کی گئیں۔ تنظیم کے چیئرمین لارڈ قربان چیئرمین ہیں اور سید حسین شہید اس کے جنرل سیکرٹری ہیں۔ اس موقع پر راجہ ظفرمحمود کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ میاں قاسم مرشد نے دعا کرائی۔ اس کے علاوہ ریاض بٹ کا بھائی اور بھانجے کی وفات پر بھی فاتحہ کی گئی۔