مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
اگر کشمیر بحران کا سدباب نہ ہوا تو عالمی ضمیر پچھتائے گا:الطاف شاہد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ اگر کشمیر بحران کا فوری اورمستقل سدباب نہ کیا گیاتو عالمی ضمیر پچھتائے گا ۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین اورشہرقائدؒ کے معمار سیّد مصطفی کمال کشمیریوں کی بھرپوراندازمیں وکالت کررہے ہیں۔اگرمودی سرکار کے آشیرباد سے کشمیریوں کی نسل کشی پرعالمی ضمیرخاموش نہ رہتا توآج بھارت کے طول وارض میں میں متنازع شہریت قانون کی آڑمیں بیگناہ مسلمانوں کاخون نہ بہایا جارہا ہوتا ۔ کشمیربحران برقرارہے مگراپوزیشن کیخلاف آگ اگلنے والے حکمران اوران کے وز راءبھارت کیخلاف خاموش ہیں، انہیںاپنی توپوںکارخ مودی سرکار کی طرف موڑناہو گا۔ پچھلے پانچ ماہ کے دوران روزانہ کی بنیادپر جنت نظیروادی کشمیرمیں بھارتی بربریت مزیدشدت اختیارکر تی چلی گئی جبکہ پاکستان کے نااہل حکمران نرم پڑتے چلے گئے ۔وہ پارٹی آفس میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی نے کشمیرکازکوبلڈوزکردیا۔کیااقوام متحدہ میں ایک تقریر کے بعد کشمیرکازکیلئے کسی موثرتدبیر کی ضرورت نہیں تھی ۔وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرکشمیرکاز کیلئے جمعہ کے روزجوہفتہ واراحتجاج کیاجاتاتھااچانک وہ سلسلہ بھی روک دیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے مودی مائنڈسیٹ اورنیازی مائنڈسیٹ میں کوئی خاص فرق نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو اپنے مخالفین پر گرجناتویادرہتا ہے مگر کشمیریوں کے قاتل دریندرمودی کیخلاف اب ان کی زبان نہیں کھلتی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں اورپاکستان میں اقتدارکی دوڑ شروع ہے۔اپوزیشن ان ہاؤس تبدیلی جبکہ حکمران اپنااقتداربچانے کیلئے سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے منتخب ایوانوں میں مسئلہ کشمیر پر پوری طرح سناٹا ہے جبکہ اسمبلیوں میں اپنے اپنے قائدین کی خوشامدکیلئے قراردادیں پیش کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت نے کشمیریوں اورہم وطنوں کومایوس اورناامیدکیا ہے۔اوورسیزپاکستانیوں سمیت حکمران اورسیاستدان کشمیرکاز کیلئے روزانہ کی بنیادپراحتجاج کریں۔