مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
وطن پرست پرویزمشرف عوام کی دعاؤں اوروفاؤں کامحور :الطاف شاہد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ آوازخلق کونقارہ خداکہاجاتا ہے،اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں سے کوئی فرد پرویزمشرف کیخلاف کسی چارج شیٹ سے متفق نہیں ہے۔ وطن پرست پرویزمشرف عوام کی دعاؤں اوروفاؤں کامحور ہیں،ان کی صحت وتندرستی ،سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعائیں ضرورمستجاب ہوں گی۔جو لوگ اپنے محسن کی قدر نہیں کرتے تاریخ انہیں یادنہیں رکھتی ۔عوام کے نزدیک پرویزمشرف ان کے نجات دہندہ ہیں،پرویزمشرف نے اپنے دوراقتدارمیںعوام کی انتھک خدمت سے مصنوعی جمہوریت کوحقیقی جمہوریت میں تبدیل کردیا تھا۔اگر12اکتوبر1999ءکوپرویزمشرف قومی چوروں پرگرفت نہ کرتے توخدانخواستہ وہ ملک کوبری طرح دیوالیہ کرکے اسے توڑ نے میںکامیاب ہوجاتے ۔پرویزمشرف نے آئین نہیں اس دورکے سیاسی فرعونوںکاغرورتوڑا تھااوریقینا غروریاتکبر توڑناکوئی گناہ نہیںہے ۔عوام آج موروثی سیاست سے بیزاراوراپنے حقوق کیلئے بیدار ہیں تواس تبدیلی کاکریڈٹ پرویزمشرف کوجاتا ہے۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پوائنٹ سکورنگ کیلئے نان ایشوزکوایشوزکیوں بنایاجارہا ہے۔عام آدمی آج بھی انصاف کامنتظر ہے،عدلیہ آزاد ہے تولوگ کیوں یرغمال اورمافیاز کے رحم وکرم پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارادشمن ہمسایہ ملک مادروطن پاکستان کیخلاف جارحیت کے درپے ہے ،ہم پاک فوج کیخلاف میڈیا ٹرائل کے متحمل نہیںہوسکتے۔ا س وقت افواج پاکستان کوسیاست میں الجھانا بدترین ملک دشمنی کے زمرے میں آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے میدان جنگ اورایوان اقتدار دونوں محاذوں سے ملک وقوم کیلئے گرانقدر انجام دیں ،وہ یقینا پاکستانیوں کی طرف سے حسن سلوک کے مستحق ہیں۔