مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
انسانی حقوق کا عالمی دن پر تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام کانفرنس کا اہتمام
ٍڈیوز بری ( محمد فیاض بشیر ) انسانی حقوق کا عالمی دن ، جموں و کشمیرتحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام کانفرنس کا اہتمام ،کانفرنس کے مہمان خصوصی ممبر یورپین پارلیمنٹ و شریک چیئرمین فرینڈز آف کشمیر ایم ای پی رچرڈ کوربٹ ، برطانوی پارلیمنٹ کی سابق ممبران و لیبر پارٹی امیدواران پائولا شیرف ، ٹریسی بریبن تھیں۔ کانفرنس کی صدارت تحریک حق خود ارادیت کے سرپرست اعلیٰ سردار عبد الرحمن خان نے کی جبکہ کانفرنس کے میزبان و نظامت چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی ۔ اس موقع پر کانفرنس سے ممبر یورپین پارلیمنٹ و شریک چیئرمین فرینڈز آف کشمیر ایم ای پی رچرڈ کوربٹ ، برطانوی پارلیمنٹ کی سابق ممبران و لیبر پارٹی امیدواران پائولا شیرف ، ٹریسی بریبن اور دیگر مقررین نے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کو بھی ان کے بنیادی انسانی حقوق دیکر آزادی سے رہنے کا موقع مہیاء کرے ، بھارتی حکومت عالمی قوانین ، معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے ، لیبر پارٹی کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی اورآنے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد کشمیریوں کی آواز بن کر پارلیمنٹ میںمسئلہ کشمیر اٹھائیں گے ۔ یورپین پارلیمنٹ میں بھی کشمیریوں کے حقوق کے لئے جدو جہد جاری رکھی جائے گی ۔تینوں لیبر سیاستدانوں نے عوام بالخصوص کشمیری کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ لیبر پارٹی کے امیدواروں کو 12دسمبر کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تاکہ جس طرح ہم نے ماضی میں کشمیریوں کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز بلند کی جیریمی کوربن کی قیادت میں اس سے بڑھ کر کردار ادا کیا جائے ۔ لیبر پارٹی کی دونوں امیدواروں اپنے ووٹرز اور تحریک کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ وہ ماضی کی طرح پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کا حصہ بن کر آواز بلند کرنے کے ساتھ ریاست کشمیر کے دونوں اطراف کا دورہ بھی کریں گی ۔ انہوں نے تحریکی عہدیداروں خصوصا چیئرمین راجہ نجابت حسین کی کشمیر دوست امیدواروں کی مہم چلانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں بھی تحریکی رہنمائوں کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل تک کوششیں جاری رکھیں گی ۔ یورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کے شریک چیئرمین ایم ای پی رچرڈ کوربٹ نے کہا کہ 12دسمبر کے انتخابات نا صرف برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے بلکہ مسئلہ کشمیر سمیت متعدد عالمی مسائل کے حل میں بھی پیش رفت ہو گی ۔ اگر برطانوی عوام نے جیریمی کوربن کو وزیر اعظم منتخب کیا تو اس ملک کے تمام عوام اور یورپ کے علاوہ دنیا بھر میں جمہوریت پسندوں کے مسائل حل کرانے میں مدد ملے گی ۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل راجہ نجابت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر سے تحریکی عہدیدار مسلسل شہر شہر جا کر کشمیر دوست سابق ممبران پارلیمنٹ کا کشمیریوں کی حمایت اور حق خود ارادیت کی سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا وہیں ان امیدواروں کی حمایت کے لئے کوششیں بھی کیں اور بھرپور مہم بھی چلائی۔راجہ نجابت حسین نے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ ہمیں ہر حال میں اپنے دوستوں کو مسئلہ کشمیر کی حمایت کی وجہ سے کامیاب کرانا ہو گا تاکہ جو کام ہم پارلیمنٹ کے اندر اور سیاسی پارٹیوں سے مل کر کر رہے ہیں اس کا تسلسل قائم رہے ۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے حاضرین اور ان کے انتخابی حلقہ کی کمیونٹی سے اپیل کی کہ ان کی کامیابی کے لئے مکمل سپورٹ کی جائے ۔اس موقع پر کانفرنس سے سابق لارڈ مئیر بریڈ فورڈ راجہ غضنفر خالق ، کرکلینر کونسل کے لیڈر شبیر پنڈور اور دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا ۔