مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی انتخابات:تحریک حق خود ارادیت کی مسئلہ کشمیر کیلئے امیدواروں میں لابی مہم جاری
لندن ، مانچسٹر ، بریڈفورڈ(محمد فیاض بشیر) برطانوی انتخابات کے موقع پر جموں و کشمیر تحریک حق خود اردیت کا مختلف شہروں میں مسئلہ کشمیر کے لئے پارٹی امیدوار وں میں لابی مہم جاری ، تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداران ، خواتین اور یوتھ کے رہنماء امیدواروں سے مسلسل رابطے اور ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چیئرپرسن و لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر کونسلر یاسمین ڈار، تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اعظم ، یوتھ کے چیئرمین ذیشان عارف ،نارتھ آف انگلینڈ کی چیئر پرسن نائلہ شریف نے مختلف انتخابی حلقوں میں امیدواروں سے مشترکہ اور انفرادی ملاقاتیں کر کے انہیں تحریک حق خود ارادیت کے مؤقف ، مسئلہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی اور امیدواروں سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اور تحریکی سرگرمیوں میں شرکت اور سپورٹ کی اپیل کی ۔تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چیئرپرسن و لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر کونسلر یاسمین ڈار، تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اعظم ، یوتھ کے چیئرمین ذیشان عارف نے لوٹن میں نارتھ آف لوٹن سے لیبر پارٹی کی امیدوار سارہ اوون اور لیبر پارٹی امیدوار کلاڈیا ویب کی انتخابی مہم بھی حصہ لیا اور کمیونٹی سے ان امیدواروں کی سپورٹ کے لئے بھی بات کی ۔ تحریکی عہدیداران نے جہاں امیدواروں کو مسئلہ کشمیر کے کلئے سپورٹ کی اپیل کی وہیں کشمیری ، پاکستانی اور مقامی کمیونٹی کو ان امیدواروں کی حمایت اور وٹ دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ دوسری جانب تحریک حق خود ارادیت نارتھ آف انگلینڈ کی چیئرپرسن نائلہ شریف نے شیڈو وزیر انجیلا ریئنر ، شیڈو وزیر برائے لوکل گورنمنٹ اینڈریو جیونی سے ملاقات بھی کی اور ان امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداران نے امیدواران سے اپیل کی کہ منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کے لئے سپورٹ کی جائے اور تحریک حق خود ارادیت کی مستقبل کی سرگرمیوں میں سپورٹ کی جائے ۔