مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
یورپین اسلامک سنٹر میں عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)یورپین اسلامک سنٹر میں سنا ئ فار یو فٹنس کی جانب سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بین الاقوامی شہرت کے حامل روحانی سکالر ڈاکٹر رانا ثناءاللہ خان کی کتاب perception of spiritual waves کی تقریب رونمائی بھی ہوئی ۔ محفل میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض مظہر بخاری اور ثمینہ خان نے سر انجام دے ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف ہوا قاری عبد الشکور قادری اور قاری ظہور سیفی کو نصیب ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رانا ثناءاللہ خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے کلام سے کیسے اللہ کا نور حاصل کیا جا سکتا ہے اور لوگ کیسے اس سے پر فیض ہو سکتے ہیں اس کے لیے ہمیں قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا ان کا مذید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں شفا اور رحمت رکھی ہے ۔ روحانی سکالر حسن رضا کا کہنا تھا کہ ایسی روحانی محفل کے انعقاد کا مقصد صوفیاء کرام کے پیغام پیار محبت اور اخوت کو رواج دینا ہے۔ محبوب خان کا کہنا تھا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ ڈاکٹر لیاقت ملک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رانا ثناءاللہ خان شریف النفس شخصیت کے مالک ہیں اور ایسی محافل کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ ثمینہ خان کا کہنا تھا کہ آج بھی ہماری کمیونٹی میں ایسے لوگ موجود ہیں جو لکھ کر تقاریر اور اپنی باتوں سے لوگوں کی راہنمائی فرماتے ہیں۔ محفل میں چوہدری شہزاد ، انعام الحق سحری، خواجہ وسیم الطاف، رانا اختر کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین اور مرد حضرات نے شرکت کی۔ نیلسن ٹاؤن سے شاہدہ سارنگ جبکہ لندن سے تیمور سکندر ، صائمہ واحد اور غلام شبیر کو خلافت کے سرٹیفکیٹ بھی دے گئے۔ نفیس اینڈ سنز قوال نے قوالیاں گا کر محفل کا سما باندھ دیا اور محفل میں روحانی وجدان طاری ہو گیا۔