مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
پوری قوم وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیوں پراحسان مند
مانچسٹر(محمد فیاض بشیر)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطاینیہ ویورپ کے چیئرمین‘چوہدری بشیر رٹوی نے مسلم کانفرنس کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے موقع پر صحافیوں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیوں پر قوم ان کی احسان مند ہے۔پاک فوج نے وطن کے تحفظ اور دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔مسلح افواج چوکنا چوکس اور اینٹ کا جواب اینٹ سے دینے کیلئے تیار ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے، خطے اور عالمی امن کیلئے جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں اتنی مجموعی طور پر پوری عالمی برادری نے بھی نہیں دیں۔ پاکستان کو اس عظیم مقصد کیلئے کئی کاوشوں اور کوششوں کی قیمت ہنوز چکانا پڑ رہی ہے۔عوام پاک وطن کی حفاظت،سلامتی وبقا کی خاطر پاک افواج کے شانہ بشانہ اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔ہمارا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے اس وطن کی پاک مٹی نے ہمیں سب کچھ دیا ہے۔ پاکستان استحکام سے پائیدار امن کی طرف گامزن ہے۔ اپنے مادر وطن کا دفاع اور سکیورٹی اپنے خون و پسینے کی قیمت پر یقینی بنائیں گے۔اُنھوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان قوم کے تحفظ کیلئے دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں۔ قوم کے قابل فخر سپوت دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے اپنا خون پانی کی طرح بہا رہے ہیں ان کی قربانیاں یقینا رنگ لائیں گے۔ دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔ قوم پاک فوج کے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے بھارتی وزیراعظم مودی کے جنگی جنون اور بھارتی میڈیا کے زہریلے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا تاکہ مودی زندگی بھر پاکستانی سبق یاد رکھے۔ پاکستان کے خلاف گیڈربھبکیوں کے بعد پوری پاکستانی قوم جاگ اٹھی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ اس پاک وطن کی مٹی نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتی قوموں کو ہرطرح کی مکمل آزادی حاصل ہے۔وطن کی حرمت کیلیے بچہ بچہ کٹ مرنے کو تیار ہے۔بھارتی وزیراعظم مودی اور بھارتی فوج کشمیر پر اپنے مظالم مظلوم کشمیریوں کو آئے روز شہید کرنا کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلیے پاکستان کے خلاف بے بنیاد من گھڑت زہریلا پروپگینڈا کررہی ہے مگر اب دنیا کے آگے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے بھارت کو اپنے ظلم ستم کا حساب دینا ہوگا۔