مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
ایشیائی کمیونٹی کو دماغی امراض بارے آگاہی دینےکیلئے ورکشاپ کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)ایشیائی کمیونٹی کے اندر دماغی امراض کی بڑھتی شرح باعث تشویش ہے اس بارے مفید پیشہ ور معلومات فراہم کرنے کے لیے ماہرین مقامی کمیونٹی کے ساتھ ملکر ورکشاپس کا انعقاد کر رہے ہیں ۔اولڈہم میں اقلیتی کمیونٹی کو دماغی امراض بارے آگاہی دینے کے لیے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر شاہد شکور، تھراپیوٹک کونسلر ساجد اقبال اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور ورکشاپ کو انتہائی مفید اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔ اس موقع پر شاہد شکور کا کہنا تھا کہ مقامی ابادی کو دماغی امراض کی آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ ایشیائی کمیونٹی کے اندر دماغی امراض بارے منفی رویہ پایا جاتا ہے ہمارا مقصد انہیں یہ بتانا ہوتا ہے کہ اس مرض بارے صحیح طریقہ علاج معالجہ اپنائیں ہم کمیونٹی سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ اگر کوئ فرد اس مرض میں مبتلا ہو تو اسے اپنے ڈاکٹر کے پاس جانے کا مشورہ دیں ۔ تھراپیوٹک کونسلر ساجد اقبال کا کہنا تھا کہ دماغی امراض بارے ورکشاپ کا انعقاد انتہائی ضروری تھا تاکہ ایشیائی خاصکر مسلمان کمیونٹی آپس میں اس بارے بات چیت کر کے جان سکیں کہ مرض کیا ہے اور ہم اس بارے انکی کیا مدد کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر اکمل شکور کا کہنا تھا کہ گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی اقلیتی ایشیائی کمیونٹی کو دماغی امراض بارے آگاہی دینے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری کمیونٹی کے اندر اس مرض میں مبتلا افراد کے ساتھ منفی باتوں کو جوڑ دیا جاتا ہے ہم یہاں کمیونٹی کو اس بارے آگاہی دینے آئے ہیں اور جو اس مرض کا شکار ہیں انکی دلجوئی کر رہے ہیں کہ وہ اس بارے پیشہ ورانہ خدمات سے مستفید ہوں۔ ورکشاپ میں شریک نوجوان محمد عماد نے دماغی امراض بارے دی گئ پیشہ ور معلومات کو انتہائی مفید قرار دیا۔