مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
محسن طلال کی رہائشگاہ پر محفل میلادالنبیؐ و ایصال ثواب والدین کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)سماجی ، کمیونٹی اور مذہبی نوجوان شخصیت محسن طلال کی رہائشگاہ پر سالانہ محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و ایصال ثواب والدین کا انعقاد کیا گیا۔ ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کر کے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ایصال ثواب پر قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کیا۔ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ اپنے والدین کے لیے ادھر آدھر کی باتیں کرنے کی بجائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کریں جہاں نبی کریم کا ذکر ہو گا تو اس گھر پر اللہ کریم کی رحمت ہو گی اور ذکر والدین کی بخشش کا سبب بنے گا والدین کو قبر میں راحت و سکون ملے گا اور نبی کریم کی شفاعت ہو گی۔ راجہ مقصود حسین کاکڑوی کا کہنا تھا کہ ایسی محافل میں نوجوانوں کو ساتھ لیکر آنا چاہیے تاکہ انکو بھی پتہ چلے کہ حضور کے صدقے ہم کو سب کو سب کچھ ملا ہے ہمیں آقائے کائنات کا میلاد منانا چاہیے اس سے دلی سکون ملتا ہے۔ میزبان محسن طلال کا کہنا تھا کہ والدین کے لیے دعاؤں کے سلسلہ کا جاری رکھا ہوا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو پتہ چلے کہ دعائیں بخشش کا ذریعہ ہیں۔ ثناء خواں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکرام بخاری کا کہنا تھا کہ جسطرح کوئ بھی چیز جسم کی غذا ہوتی ہے اس طرح یہ محفلیں روحانی غذا ہیں۔ محفل میں شریک امیر احمد، بابر علی بیگ کا کہنا تھا کہ محفل میں نوجوان اور بزرگ شریک ہیں اور ایسی محافل نوجوانوں کی بالیدگی نشوونما اور ذہنوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور نوجوان آپس میں مل بیٹھتے ہیں ۔ ذکر و ایصال ثواب کی محفل میں راجہ صغیر کاکڑوی کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی