مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
ذاکر معروف کی نماز جنازہ المدینہ مسجد اولڈہم میں ادا کر دی گئی
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)اولڈہم کی سماجی مذہبی شخصیت حاجی عبد العزیز کے پوتا اور محمد معروف کے اکلوتے لخت جگر چودہ سالہ ذاکر معروف ٹریفک حادثہ میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ نماز جنازہ المدینہ مسجد اولڈہم میں ادا کی گئ جس میں گرد و نواح کے علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حیدر شا سکول جہاں ذاکر معروف زیر تعلیم تھا دوپہر کے بعد بند کر دیا گیا سکول کے اساتذہ اور طالب علموں نے خاندان سے اظہار تعزیت کے لیے المدینہ مسجد کا رخ کیا فضا انتہائی سوگوار اور جذباتی تھی ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ خطیب المدینہ مسجد محمد ثاقب قادری نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ اس موقع پر ذاکر معروف کے استاد حافظ محمد حبیب کا کہنا تھا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ ایسی نیک اولاد سب کو عطا کرے۔ خطیب المدینہ مسجد محمد ثاقب قادری کا کہنا تھا کہ رب کریم نے ذاکر کو شہادت والی موت عطا فرمائ ہے علمائے کرام فرماتے ہیں کہ حادثاتی موت شہادت کا رتبہ رکھتی ہے رب العالمین مغفرت فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ حاجی ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ حادثہ پورے اولڈہم کو سوگوار کر گیا ہے ۔ کونسلر آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ ذہین بچہ تھا رب العالمین والدین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دیں۔ سید ذوالفقار شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم کمیونٹی سوگوار ہے ہم خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر فضا انتہائی سوگوار تھی۔ حاجی محمد اقبال، سابق امیدوار برائے مئیر گریٹر مانچسٹر چوہدری محمد اسلم ،جاوید شبیر ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد بشیر رٹوی کا کہنا تھا کہ ذہین بچہ تھا سب کے ساتھ اسکا حسن سلوک مثالی تھا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور والدین کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے آمین