مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
لوٹن (نمائیندہ خصوصی) ربیع الاول کی بارہویں تاریخ کائنات کے اندھیروں کو اجالوں میں تبدیل کرنے کیلئے آئی اسی بابرکت و با عظمت تاریخ کو آقائے کائنات سرور دو عالم رحمت العالمین اور اللہ رب العزت کے پیارے محبوب سب نبیوں کے امام و رسول حضرت محمدؐ کی ولادت طیبہ ہوئی،رحمت خداوندی نے کائنات کی ہر شے پر باران نور کردی،کائنات کے ذرے ذرے نے میلاد النبیؐ کا جشن منایا،امام الانبیا کی ولادت طیبہ کی مبارک ساعتیں اپنے اندر بے پناہ خیر و برکات اور انوار تجلیات لائیں اور ہر طرف نورہی نور چھا گیا،آج بھی پوری امت مسلمہ میلاد مصطفیٰ کی خیر و برکت کے حصول کیلئے جشن میلاد النبیؐ منا کر عاشقان رسول اپنے کریم آقا سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے ہیں،پوری دنیا میں جلسے،جلوس،کانفرنسز منعقد کر کے اللہ کریم کے حضور شکر گزار ہیں کہ اللہ نے مومنوں پر احسان فرمایا،ان خیالات کا اظہار علمائے کرام،مشائخ،مذہبی سکالرز اور دانشوروں نے سالانہ عید میلادالنبیؐ کانفرنس سے جامعہ اسلامیہ غوثیہ ویسٹ بورن روڈ لوٹن میں12ربیع الاول کے مخصوص دن پر اسلامی کانفرنس میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی،جامعہ کی خوبصورت عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا،دوران کانفرنس پورا ہال تکبیر و رسالت کے نعروں سے گونجتا رہا،کانفرنس کی صدارت مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے بانی و سر پرست اعلیٰ مفکراسلام علامہ ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی الشیخ سید خالدعبدالقادر منصور الدین جیلانی سجادہ نشین دربار مقدس غوث اعظم بغداد شریف سفیر پاکستان محمد نفیس زکریا،جانشین امیر ملت پیر سید منور حسین جماعتی،صاحبزادہ ڈاکٹر محمد عاصم تھے جبکہ برطانیہ بھر کے ممتاز علمائے کرام مشائخ کے علاوہ ممبر آف پارلیمنٹ، چیف کانسٹیبل بڈ فورڈ چیف ایگزیکٹو و لوٹن بار کونسل،میئر آف لوٹن طاہر محمود ملک،چیف ایگزیکٹو لوٹن یونیورسٹی ہسپتال کونسلرز کارنر آفیسر و دیگر نے شرکت کی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نفیس زکریا نے کہا کہ نبی پاکؐ قرآن پاک کا عملی نمونہ ہیں،آپؐ کو رسالت کے اعلان سے پہلے صادق اور امین کے طور پر پکارا گیا،آپؐ بطور والد،بطور لیڈر ہر طرح بے مثال تھے انہوں نے کہا کہ قرآن مجید تمام انسانیت کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ،ضابطہ حیات ہے،قرآن اور سنہ:ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ آپؐ نے ہمارے لئے ہدایت کے سرچشمے اور قرآن و سنت کو چھوڑا ہے،آپؐ تمام بنی نوع انسان میں سب سے اہم ترین اور سب سے افضل رتبہ رکھتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ ان کے بعد کوئی رسول نہیں،انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام انسانیت اور انسانیت کے درد کو محسوس کرنے کی مرکزی تعلیم دیتا ہےاس لئے اس موقع پر کشمیری مسلمانوں کو بھی یاد رکھا جائے جن سے غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے گزشتہ96دن سے کشمیری محصور ہو کر رہ گئے ہیں،آئیے ہم اس موقع پر مل کر کشمیری عوام کیلئے دعا کریں اور ان سے اظہار یکجہتی کریں جو متاثر ہیں اور محکوم ہیں انہوں نے کہا کہ پھر ہم ایک ایسے ملک کے اندر رہ رہے ہیں جہاں پر انسانی اقدار کی بہت اہمیت ہے اس تناظر میں بھی کشمیر کے مظلوم افراد کیلئے سوچا جائے،لوٹن نارتھ سے ریٹائر ہونے والے ممبر پارلیمنٹ کیلون ہوپکنز نے کشمیر پرکاوشوں کا زکر کیا اور توقع کی کہ جو ایم پیز ان کے بعد آئیں گے وہ بھی کشمیر کاز کی سپورٹ جاری رکھیں گے،بغداد سے الشیخ ال سید خالد عبدالقادر منصور الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنی نوع انسان کی ہدایت اور رہنمائی کیلئے آپؐ کی تشریف آوری ہوئی آپؐ نے ہجرت کی رات مولا علی شیرخدا کو اپنے بستر مبارک پر لٹا کر اور حضرت ابو بکر صدیقؓ کو اپنا ہم سفر بنا کر ان کی عقیدت و محبت کا صلہ دیا،مرکزی جماعت اہلسنت اوورسیز ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل اور میزبان قاضی ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ12ربیع الاول وہ بابرکت تاریخ ہے جس دن کو آقائے کائنات سرور دو عالم رحمت العالمین کی ولادت با سعادت ہوئی،انہوں نے کہا کہ آپؐ کے میلاد پر کائنات کے ذرے ذرے نے میلاد النبیؐ کا جشن منایا،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے نبی کریم کا اسوہ حسنہ ہی سب سے بہترین زندگی بسر کرنے کا آئینہ ہے،کانفرنس کا آغاز قومی اسمبلی کے قاری صاحبزادہ نجم مصطفیٰ کی تلاوت،صاحبزادہ سید الطاف حسین کاظمی،الحاج شہباز قمر زیدی،ثقلین رشید،قاری محمد کامران،قاری شفیق الرحمان،عمران قادری کی خوبصورت نعتوں سے ہوا۔