مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گرین گیٹ جامع مسجد اولڈہم میں حق گروپ کی جانب سے محفل نعت کا انعقاد
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)آقائے دو جہاں تاجدار حرم پر گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لیےگرین گیٹ جامع مسجد اولڈہم میں حق گروپ کی جانب سے 6ویں سالانہ محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے نامور ثنا خواں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی ۔روحانی محفل کی خاص بات برطانیہ میں پروان چڑھنے والی نوجوان مسلمان نسل کی شرکت تھی ۔ نامور عالمی ثنا خواں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قاری شاہد محمود، احمد رضا قادری، سہیل احمد قادری ،ڈاکٹر نثار مارفانی کے علاوہ برطانیہ کے نوجوان ثناء خواں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر قاری شاہد محمود کا کہنا تھا کہ حق محفل پچھلے چھ برسوں سے ہو رہی ہےاور نوجوانوں کے لیے شروع کی تھی ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ جب سے وہ برطانیہ آ رہے ہیں نوجوانوں کی دین اور محافل کی طرف رغبت بڑھ رہی ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امن و بھائی چارے کی تعلیمات بارے جو لوگوں کا ذہن خراب کیا جا رہا تھا الحمدللہ وہ ٹھیک ہو رہا اب وہ کلبوں میں جانے کی بجائے آقائے کائنات کی محافل میں آتے ہیں۔سہیل احمد قادری کا کہنا تھا کہ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی طرف راغب کر کے انہیں برائی سے روکنا ہے ۔ محمد خشدر کا کہنا تھا کہ ایسی محافل کا انعقاد انتہائی ضروری ہے تاکہ نوجوان ان میں شرکت کریں ۔ منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے محفل کا انعقاد کر کے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو محفل میں لائے۔ احمد رضا قادری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب کے ثناء خوانوں سے یہ کام لے رہا ہے کہ نوجوانوں کے اندر نعت سننے اور محافل میں شرکت کرنے کی دلچسپی پیدا ہوتی ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ دعا ہے کہ رب کریم پوری دنیا کے نوجوانوں کو نعت اور سرکار کی نسبت سے رغبت عطا فرمائے۔ محفل میں شریک دیگر افراد کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم اپنی اسلامی تعلیمات میں تبدیلیاں لائیں اسی سے آگے بڑھا جا سکتا ہے علم روشنی ہے اور ایسے اجتماع تب ہی کامیابی سے ہم کنار ہو سکتے ہیں جب ہم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو مساجد مدارس اور کلاسز کے اندر لیکچر انگریزی زبان میں نوجوانوں کو دیں اور انہیں دوبارہ اللہ تعالیٰ کے گھر مسجد کی طرف لیکر آئیں۔ رات گئے جاری محفل میں نوجوانوں کا جوش و جذبہ قابل دیدنی تھا ۔ محفل میں شریک افراد کی تواضع لنگر سے کی گئ۔