مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
لطیف چوہدری کی طرف سے جم میکمان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلہ میں سیاسی سماجی اور کمیونٹی نوجوان لطیف چودہری نے اولڈہم کے سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ جم میکمان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کونسلرز عتیق الرحمٰن، عروج شاہ ،نائلہ ابراہیم اور کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق رکن جم میکمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی عوام کے پاس سنہری مواقع ہے کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے لیبر پارٹی برسرِ اقتدار آئے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پچھلے دس سالوں میں امیر و غریب کے درمیان فرق بڑھ گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ صرف لیبر پارٹی نہ صرف برطانیہ بلکہ عالمی سطح پر نمایاں تبدیلی لا سکتی ہے۔ کونسلر عتیق الرحمٰن کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی نے جو اپنا انتخابی منشور پیش کیا ہے وہ عام آدمی کے لیے بدنام زمانہ یونیورسل کریڈٹ اور یونیورسٹی ٹویشن فیس کے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے کونسلر نائلہ ابرہیم کا کہنا تھا کہ موجودہ کنزرویٹو پارٹی کی حکومت کو دوبارہ بر سرِ اقتدار آنے سے روکنے کے لیے لیبر پارٹی کو اقتدار میں لانا ہو گا ۔ کونسلر عروج شاہ کا کہنا تھا کہ کہ جم میکمان کو دوبارہ منتخب کروائیں ۔ میزبان لطیف چوہدری کا کہنا تھا کہ کنزرویٹو پارٹی کی پالیسیوں کی وجہ سے برطانیہ معاشی لحاظ سے دن بدن پیچھے جا رہا ہے اور نچلے طبقے کی خوشحال زندگی کے لیے لیبر پارٹی کا اقتدار میں آنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے انتہائی مختصر وقت میں انتخابی مہم کی میٹنگ میں شریک ہونے والے کمیونٹی کے سرکردہ افراد کا دلی شکریہ ادا کیا۔