مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یاسمین ڈار کی حریت راہنماؤں سے ملاقات ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چئیرپرسن و لیبر پارٹی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر کونسلر یاسمین ڈار نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اقوام عالم اور اقوام متحدہ کو کشمیر کے مسئلہ کے فوری حل کے لئے اپنا مؤثر کردار اد کرنا ہوگا، اقوام عالم کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوائیں، کشمیری اپنے بنیادی حق خود ارادیت کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں، برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کے لئے لابی کا عمل مسلسل جاری ہے، تحریک حق خود ارادیت اور دیگر کشمیری تنظیمیں بھارت کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کیلیے بھرپور فعال کردار ادا کر رہی ہیں، برطانوی پارلیمنٹ میں بار بار مسئلہ کشمیر کی باز گشت، لیبر پارٹی میں موشن کی کامیابی اور کونلسز و دیگر فورمز پر کشمیریوں کے حق میں قراردادیں سفارتی سطح پر کشمیریوں کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہیں،بھارت کی چالوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں مضبوط اور مؤثر حکمت عملی کے ساتھ سفارتی سطح پر کام کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چئیرپرسن و لیبر پارٹی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر کونسلر یاسمین ڈار نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،آل پارٹیزحریت کانفرنس کے زیر اہتمام آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال پہ ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدرات سینئرحریت لیڈر سید یوسف نسیم نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سینئر حریت لیڈر عبدالحمید لون نے سرانجام دیے، سیمینار سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات محمود ریاض، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالماجد خان، اوورسیز جرنلسٹ وقارالزمان کیانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے اپنے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں مزید کوششیں تیز کرنا ہوں گی،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر برصغیر کا امن ناممکن ہے اوورسیز کشمیری اور پاکستانی جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہیں،اس موقع پر صدر تقریب سید یوسف نسیم نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ تقریب سے دیگر حریت لیڈران عبدالحمید لون، سید اعجازرحمانی، الطاف حسین وانی، سید منظور احمد شاہ، ایڈووکیٹ پرویز احمد، راجہ خادم حسین، محمد شفیع ڈار ، منظور الحق بٹ، زاہد صفی، شیخ عبدالمتین، عبدالمجید ملک، انجینئر مشتاق محمود ، زاہد اشرف، مشتاق احمد بٹ اور دیگر نے بڑی تعداد میں تقریب سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا، سیمینار کے بعد برطانیہ سے آئے وفد نے کونسلر یاسمین ڈار کی قیادت میں حریت کانفرنس کے دفتر کا دورہ کیا اور حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں-