مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان پریس کلب صحافیوں کےمسائل حل کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم :ارشدرچیال
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر ایگزیکٹو عہدیداران اور فرینڈز آف پاکستان پریس کلب کے اراکین کا ایک اہم اجلاس راچڈیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا جس میں فرینڈز آف پاکستان پریس کلب کے اراکین خالد محمود چوہدری اور راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر عدالت علی، محمد نواز کے پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سابق صدر تحقیقاتی رپورٹر ارشد رچیال نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ارشد رچیال کا کہنا تھا کہ پاکستان پریس کلب بارہ سال پہلے معرض وجود میں آیا مقصد صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ کلب کا ہر رکن کسی بھی عہدے پر الیکشن لڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اجتماعی ورکشاپ کی ضرورت ہے تو برطانیہ کے قومی صحافتی اداروں کے اشتراک سے اسکا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں بحیثیت صحافی ہم نے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اسکا فائدہ اب ہوا ہے کہ ان کے کہنے پر لاکھوں افراد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک ہوئے۔ انہوں نے ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت کی اس بات کی مکمل حمایت کرتے ہیں کہ کشمیریوں کی اپنی شناخت کے لیے برطانیہ میں قائم پاکستانی قونصلیٹ کشمیریوں کو ریاست باشندہ کا سرٹیفیکیٹ دیں تاکہ شناخت برقرار رہے۔ان کا کہنا تھا کہ صحافتی میدان میں ٹریننگ کی ہر وقت ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ۔ہنر صرف ان افراد تک منتقل کریں جنکے اندر اسکی اہلیت و قابلیت ہو ۔ کونسلر علی عدالت کا کہنا تھا کہ صحافتی برادری کو ذمہ داری سے اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہیئے ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ وفاداری کا تقاضا ہے کہ کشمیری قوم کو برطانیہ میں شناخت ملنی چاہیئے یہ بات پاکستان کے حق میں ہے کیونکہ پاکستان کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور جب کشمیری قوم کو حق خود ارادیت دیا جائے گا تو پھر انکے پاس ریاست باشندہ کا سرٹیفیکیٹ ہو گا جس سے وہ پاکستان کے حق میں ووٹ دے سکیں گے۔ انہوں نے پاکستان پریس کلب برطانیہ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا وہ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ فرینڈز آف پاکستان پریس کلب کے سینیئر رکن خالد چوہدری کا کہنا تھا کہ جسطرح صحافی برادری دن رات محنت کر کے کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہے اس طرح کمیونٹی انکی حوصلہ افزائی نہیں کرتے اس پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر کے صدر ماجد نذیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صحافی دوستوں کی ورکشاپ بی بی سی سے ملکر بہت جلد اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ پریس کلب کے تحت بہت جلد دیگر سرگرمیوں کا انعقاد بھی ہمارے مستقبل کے منصوبوں کا حصہ ہے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر کے جنرل سیکرٹری اسحاق چوہدری نے سر انجام دیے اور کلب بارے مفصل آگاہی بھی دی جبکہ تلاوت قرآن پاک کا شرف سید شجر شاہ کو نصیب ہوا۔ تقریب میں سابق نائب صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ وسیم چوہدری، گریٹر مانچسٹر ریجن کے سیکرٹری اطلاعات ندیم ارشاد، سیکرٹری مالیات اعتزاز عاصم چوہدری، نائب صدر میاں عامر علی ، ایگزیکٹو اراکین سید شجر شاہ ، ذیشان احمد، کلب اراکین امتیاز اکبر، محمد رضوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بختاور ریاض نے بھی شرکت کی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آپس میں باہمی روابط کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے ملکر کام کر کوشش کریں گے۔