مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی منتخب حکومت کو کمزور کرنا معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے: چوہدری عبدالعزیز
لندن :پاکستان یوکے اینڈ یورپ بزنس فورم کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عبدالمجید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی منتخب حکومت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہوگا اس ماہ 238 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے جو پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کےلئے حوصلہ افزا ہے پاکستان میں ایک ایسا وزیراعظم عوام کا اس وقت ملک کا سربراہ ہے جو ملک کے لئے مخلص ہے اور وہ دولت اور شہرت سے بے نیاز ہے عمران خان کے اتحادی چوھدری بردران ہر عوامی حکومت کے لئے سازشی کا کردار ادا کرتے ہیں اور رینٹ پر دستیاب رہتے ہیں عمران خان پر اورسیزز پاکستانی بھرپور اعتماد کرتے ہیں صرف گزشتہ چار ماہ میں ساڑھے سات ارب ڈالر اورسیزز پاکستانیوں نے رقم پاکستان زر مبادلہ کی صورت میں بھیجی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور ہمیشہ یہ دیکھتے ہیں کہ حکومت مستحکم ہو اور حالات ساز گار ہوں جس کی مثال یہ ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس میں پہنچا ہے چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا اور نوازشریف کی بیماری نے کشمیری پر ہونے والے مظالم کو پس پشت ڈال دیا ہے جبکہ یہ پتہ لگایا جائے کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے اخراجات کس نے ادا کیے ہیں ان لوگوں کو ملکی بھاگ ڈور دی جائے تو یہ ملک کا حلیہ اور نقشہ ہی بگاڑ دی۔