مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برمنگھم (محمد فیاض بشیر)دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جلوس بعد نماز ظہر بمقام فیضان مدینہ بورڈزلے گرین سے شروع ہوا میلاد جلوس برمنگھم کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس فیضان مدینہ بورڈزلے گرین سے آ کر اختتام پزیر ہوا میلاد جلوس کی قیادت دعوت اسلامی مرکزی شوری کے رکن حاجی سید ابراہیم باپو اور مڈلینڈ اور ویلز کے نگران سید فضیل رضا عطاری کے علاوہ جید علمائے کرام، حفاظ قرآن، نعت خواں، عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور برمنگھم اور گردونواح علاقوں سے تشریف لائے مدنی منوں اور بڑی تعداد میں شرکت کرنے والے لوگوں نے کی ۔اس با برکت اور روحانی جلوس میں بہت ہی کیف اور سرور تھا یہ جلوس برمنگھم کی شہراووں سے گزرتا جاتا تو روڈ کے دونوں اطراف سے لوگ گھروں سے نکل کر شرکاء جلوس کو خوش آمدید کہتے اور مٹھائی، فروٹ،مشروبات دیتے اور لوگوں کو ھار بھی پہناتے۔بارش کے باوجود جلوس جاری رھا اور خاص بات یہ تھی جلوس کے اوپر پرندہ بھی جلوس کے اوپر مسلسل چکر لگاتے رھے گاڑیوں کو سبز جھنڈیوں، بینرز اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا ۔عشاق اور مدنی منے اس بابرکت جلوس میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم برمنگھم کی جن جن شھراووں سے گزرتا وھاں کی پرکیف اور معطر فضاین اور شرکاء جلوس جب آقا علیہ السلام کی آمد مرحبا، مکی کی آمد مرحبا، مدنی کی آمد مرحبا کے نعرے لگاتے رہے اس کیفیت کو بیان کرنا ۔جو الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی اس کیفیت کو محسوس کیا جا سکتا ھے ۔جلوس کے ابتدا اور اختتام پر خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔جلوس کے اختتام پر باجماعت نماز عصر بھی ادا کی گئی اس کے بعد رکن شوری سید ابراہیم باپو نے سنتوں بھرا خطاب بھی کیا ۔ جب تک یہ چاند تارے جھلملاتے جائیں گے تب تلک جشن ولادت ھم مناتے جائیں گے عشاق یہ یقین لے کر آتے ھیں اس بابرکت جلوس کی برکت سے انہیں دونوں جہاں کی برکتیں عطا ھوں گی اور ان کی آنے والی نسلیں آقا علیہ السلام کی سنتوں پر چل کر اپنی دنیا اور آخر ت بھی سنواریں گے اور جو عاشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سنت پر عمل کرنے والا بن جاتا ھے وہ فرائض کو سب سے پہلے ادا کرتا ھے۔الحمداللہ