مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نوازشریف کی طرح باقی قیدیوں کوبھی علاج معالجے کیلئےرہا کیا جائے
پیٹربراء (رپورٹ شیراز خان )برطانیہ میں پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز نے پنجاب ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج کی غرض سے برطانیہ اور امریکہ جانے کے لئے اجازت دینے پر وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کی جیلوں میں سزا کاٹنے والے تمام پاکستانیوں کو بھی علاج معالجے کے لئے چار ہفتوں کے لئے جیلوں سے رہا کیا جائے اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو بنیاد بناکر رہائی کے حکم نامے میں یہ بھی گنجائش رکھی جائے کہ اگر یہ ان قیدیوں کی طبیعت میں بہتری نہ آئے تو وہ زیادہ دیر تک بھی باہر رہ سکتے ہیں اور مکمّل صحت مند ہونے پر جیل واپس آجائیں اس سلسلے میں صرف پچاس روپے کا حلف نامہ فارم بھی دستخط کروا لیا جائے چوہدری عبدالعزیز نے وزیراعظم کے نام ایک ای میل کی ہے کہ اورسیزز پاکستانی وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانا چاہتے ہیں لیکن بدعنوان مافیا کرپٹ بیوروکریسی اور موروثی سیاست والے جاگیردار اور سرمایہ دار وزیراعظم کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ان حالات میں وزیراعظم کا ثابت قدم رہنا ضروری ہے۔