مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان پریس کلب برطانیہ یارکشائیر ریجن کا سہیل وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ
بریڈفورڈ (محمد فیاض بشیر)پاکستان پریس کلب برطانیہ یارکشائیر ریجن کی جانب سے معروف صحافی واینکر پرسن سہیل وڑائچ کے اعزاز میں بریڈفورڈ میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پاکستان پریس یارکشائر کے صدر زاہد نور کی جبکہ تقریب میں سینئر صحافی طاہر چوہدری، پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سابق مرکزی صدر ارشد رچیال، سابق صدر یارکشائر شکیل انجم راجپوت، صدر پاکستان پریس کلب نارتھ ویسٹ ماجد نذید، امیر اعوان، پاکستان سے آئے ہوئے صحافی عرفان راجہ سمیت پریس کلب کے عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم صحافی پاکستان کے سفیر ہیں اور پاکستان پریس کلب یارکشائر کی ٹیم سے مل کر دلی خوشی ہوئی، اُنہوں پاکستان میں میڈیا پر پابندیوں اور میڈیا کو درپیش مسائل پر بھی جامع گفتگو کو۔اس موقع پر ارشد رچیال کا کہنا تھا سہیل وڑائچ جیسے لوگ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کیا ہے اور وہ صحافیوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ طاہر چوہدری نے پاکستان پریس کلب یارکشائر کے کردار کی تعریف کی اور اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر تقریب زاہد نور نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ سہیل وڑائچ نے پاکستان میں ایک نئے طرز صحافت کو فروغ دیا جس کی بدولت آج اُن کا ناں صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک منفرد مقام ہے، اُن کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم صحافی پاکستان ، کشمیر اور اسلام کے سفیر ہیں جو ہر فورم پر انہیں مثبت انداز میں اجاگر کرتے ہیں، تقریب سے کلب کے سینئر نائب صدر رجاسب محل، سابق سیکرٹری جنرل یارکشائر عبید مغل، محمد ادریس و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔