مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
بریڈ فورڈ( محمد فیاض بشیر) یورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کے شریک چئیرمین ایم ای پی رچرڈ کوربٹ برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے سابق سینئر وائس چئیرمین ایم پی بیرسٹر عمران حسین سے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات میں برطانیہ بھر میں انتخابات کے موقع پر مختلف شہروں میں لابی کانفرنسز لابی پروگرامات اور تحریک حق خود ارادیت کی کشمیر کے لئے سرگرمیوں بارے تفصیلی گفتگو کی گئی، تحریک حق خود ارادیت کے وفد نے ایم ای پی رچرڈ کوربٹ ایم پی بیرسٹر عمران حسین سے آئندہ کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت اور تعاون کی اپیل کی، دونوں ممبران پارلیمنٹ نے راجہ نجابت حسین کی قیادت مین وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ کشمیریوں کی تحریک میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے،کشمیریوں کا مطالبہ حق خود ارادیت حق پر مبنی ہے،کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے. بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدامات انتہائی تشویشناک ہیں. عالمی اداروں کو بھی کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے،اس موقع پر تحریک حق خود ارا دیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ برطانیہ میں انتخابات کے موقع پر بریڈ فورڈ مانچسٹر اولڈھم سٹوک آن ٹرینٹ , لندن , برمنگھم لیڈز , ناٹنگھم مڈلز برو اور دیگر شہروں میں لابی کانفرنسز کے علاوہ کشمیریوں کی تحریک کو اجاگر کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی جائیں گی. برطانوی انتخابات میں امیدواروں کو کشمیر کےمسئلہ پر کشمیریوں کی تحریک کی حمایت اور حق خود ارادیت کا ساتھ دینے کی اپیل کی جائے گی. انتخابات میں کشمیری پاکستانی اور انسان دوست کمیونٹی سے اپیل کی جائے گی کہ وہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کا ساتھ والے امیدواروں کو ووٹ دیں. برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ اور یورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر گروپ نے پہلے بھی ہرفورم پر کشمیریوں کی بہترین نمائندگی کی اور تحریک آزادی کا ساتھ دیا. انتخابی مہم میں لابی کانفرنسز کے ذریعے یہ شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ عوام ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جو پارلیمنٹ میں کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کر سکیں. اس موقع پر وفد میں تحریک کے سرپرست اعلی سردار عبدالرحمن خان سینیر رہنماء سابق لارڈ مئیر راجہ غضنفر خالق , کونسلر صبیحہ خان , اعجاز فضل اور دیگر شامل تھے۔