مقبول خبریں
اولڈہم کے مقامی ہوٹل ہال میں باغیچہ سجانے کی تقسیم انعامات کی تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
ناٹنگھم(نمائیندہ خصوصی) یہ امر انتہائی اطمینان اور فخر کا باعث ہے کہ ڈاؤ میڈیکل کالج اینڈ یونیورسٹی، کراچی کے پاکستانی نژاد ممتاز فزیشن اور سرجن برطانیہ میں شعبہ صحت اور فلاحی شعبوں میں اپنی گرانقدر خدمات کے ذریعے برطانیہ میں پاکستان اور اس کے تارکین وطن کا نام روشن کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے ڈاؤ گریجویٹس ایسوسی ایشن آف ناردرن یورپ کی سالانہ تقریب میں اس کے مہمان خصوصی اور سرپرست کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ یہ امر حوصلہ افزاء ہے کہ ایسوسی ایشن کے ارکان نے اپنے اپنے شعبوں میں ترقی کی منازل طے کی ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی ثقافت اور امن و ترقی کے قومی مقاصد کے فروغ میں ایسوسی ایشن کے مثبت کردار کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین، گریجویٹس اور طلبہ کے لئے یہ بات اہم ہے کہ وہ جہاں بھی رہیں ملک کے وقار اور اقدار کی پاسداری کریں۔ نفیس زکریا نے نوجوان نسل کے لئے کیریئر کے انتخاب میں ایسوسی ایشن کی جانب سے معاونت اور رہنمائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ شعبہ صحت میں وہ دوطرفہ تعاون کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔ نفیس زکریا نے انہیں دعوت دی کہ وہ پاکستان میں ادویہ سازی، آلات جراحی، صنعت اور سیاحت کے شعبوں میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور مشن کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن معاونت کا یقین دلایا۔ ہائی کمیشن کی جانب سے کمیونٹی کے ساتھ رابطہ و رسائی کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے نفیس زکریا نے ایسوسی ایشن کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی دوسری اور تیسری نسل کو اپنے ورثے کے ساتھ جوڑنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ثقافت کے فروغ کی ان سرگرمیوں میں مشن کا ساتھ دیں جو ہائی کمیشن میں باقاعدگی کے ساتھ منعقد کی جاتی ہیں۔ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ہائی کمشنر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے متنازعہ علاقے کی حیثیت یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کشمیر پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسی لاکھ سے زائد کشمیری 5 اگست سے بھارتی محاصرے میں ہیں جس کے نتیجے میں وہاں انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ریکارڈبین الاقوامی تنظیمیں عمدہ طریقے سے مرتب کر رہی ہیں اور اس بناء پر ان جرائم کے مرتکب افراد کو سزا اور کشمیریوں کو انصاف ملنا چاہئے۔ انہوں نے کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے والے برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کیا۔