مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
مذہبی رسومات کیلئے پاکستان جانے والے سکھوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے دیئے جارہے ہیں
لندن (اکرم عابد سے) پاکستان ہائی کمیشن لندن نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ بعض عناصر اس حوالے سے غلط خبریں پھیلا رہے ہیں کہ سکھ یاتریوں کی ویزا درخواستوں پر غور نہیں کیا جا رہا حالانکہ 550 ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے ویزے بند کرنے کی باتیں یکسر غلط ہیں جنہیں نظرانداز کیا جائے۔ دنیا بھر کے سکھ بابا گرو نانک دیو جی کا 550 واں یوم پیدائش منائیں گے جن کی جائے پیدائش پاکستان میں سری ننکانہ صاحب میں واقع ہے۔ حکومت پاکستان نے اس تاریخی موقع پر پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ سکھوں کے مذہبی جذبات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان بھی کیا ہے جو ڈیرہ بابا نانک کو کرتارپور میں دربار صاحب کے ساتھ جوڑے گی۔ سکھ یاتریوں کی ویزا درخواستیں آن لائن پورٹل کے علاوہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کے قونصلر سیکشن اور برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈ اور گلاسکو کے قونصلیٹس جنرل میں وصول کی جا رہی ہیں۔ سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے حکومت پاکستان نے اپنے ویزا نظام کو آسان بنا دیا ہے اور آن لائن ویزا درخواست کے لئے اس کی ویزا پورٹل دیکھی جا سکتی ہے۔