مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آئیندہ برطانوی انتخابات میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے لابنگ کی جائے گی: تحریک کشمیر
برمنگھم (نمائیندہ خصوصی) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے12 دسمبر کو برطانیہ میں ہونے والے جنرل الیکشن کے موقع پر مسئلہ کشمیر کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے رابطہ کر کے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کے لئے لابی کی جائے گی اور کشمیر ڈیکلیریشن پر دستخط کرائے جائیں گے یہ مہم لندن سے گلاسگو تک ملک بھر میں شروع کی جائے، تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی قائدین برانچ ناظمین کمٹمنٹ حاصل کرنے کے لئے امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے اور کمیونٹی کی رہنمائی کی جائے گی وہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے کشمیر ڈیکلیریشن کمپین شروع کرنے کے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ آئندہ منتخب ہونے والی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب حکومت کو مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور دیرپا حل کے لئے موثر کردار ادا کرنے کے لئے زور دیا جائے برطانیہ مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہے سکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر ہے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کا اصل سبب مسئلہ کشمیر ہے بھارت کو مسئلہ کے پُرامن حل کے لئے برطانوی حکومت اپنے سفارتی تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے بھارت کو مذاکرات کے میز پر لائے تاکہ پُرامن کوششوں سے مسئلہ کشمیر حل کرنے میں پیش رفت ہوسکے۔ تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے خصوصی طور پر پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم نے کہا کہ 1947میں برطانیہ نے بھارت کو آزاد کیا کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جاتا تو آج لاکھوں کشمیری بھارت کے ظلم اور بربریت کا نشانہ نہ بنتے برطانیہ کو موجودہ حالات کے پیش نظر کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہئے بھارت کے ظلم اور بربریت اور سازشوں کو بند کرایا جائے اس حوالے سے برطانیہ کے الیکشن اہمیت کے حامل ہیں اور پورے ملک میں کشمیر، پاکستانی کمیونٹی جمہوریت پسند عام تحریک کشمیر برطانیہ کی کشمیر الیکشن کمپین کا بھرپور ساتھ دے۔ تحریک کشمیر برطانیہ مڈلینڈ کے جنرل سیکرٹری اعظم فاروق اور برمنگھم کے سیکرٹری شاہنواز حیدر ایڈووکیٹ نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔