مقبول خبریں
اولڈہم کے مقامی ہوٹل ہال میں باغیچہ سجانے کی تقسیم انعامات کی تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
آگرہ ڈنر کے ذریعے اب تک لاکھوں پونڈ کی رقم فلاحی اداروں کو دے چکے ہیں :حاجی صابر
بریڈفورڈ(نمائیندہ خصوصی) برطانیہ کے مایہ ناز پاکستانی فوڈ چین کی رنگا رنگ تقریب بریڈفورڈ میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے آگرہ گروپ کے بانی اور چیئرمین حاجی محمد صابرایم بی ای نے کہا کہ آگرہ گروپ کے چیریٹی ڈنر کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے ان فلاحی اداروں کی فنڈنگ کرنا ہے جو طویل عرصہ سے انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ آگرہ ڈنر کے ذریعے اب تک لاکھوں پونڈ کی رقم پاکستان اور برطانیہ کے ہسپتالوں اور فلاحی اداروں کو دے چکے ہیں۔حاجی صابر نے مزید کہا کہ ان کا سالانہ ڈنر ان کے مرحوم بیٹے کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے اور یہ دن ساجد صابر کا یوم پیدائش ہے۔ گروپ کے ایم ڈی اور یارکشائر کے ڈپٹی لارڈ لیفٹیننٹ محمد اسلم ایم بی ای نے شیفس میں ایوارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ آگرہ شفینگ کمپیٹیشن کے ذریعے کمیونٹی کے نوجوانوں کی تربیت اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوِئے محمد یوسف اور ثّوبیہ اقبال نے کہا کہ آگرہ گروپ نہ صرف پاکستان اور برطانیہ کے فلاحی اداروں کو گزشتہ 37 سال سے امداد فراہم کررہا ہے بلکہ یہ گروپ برطانیہ میں کشمیری اور پاکستانی کھانوں اور کلچر کے فروغ کا بھی ذریعہ ہے۔