مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں آئے روز ریل گاڑیوں کے حادثات باعث تشویش
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)پاکستان میں آئے روز ریل گاڑیوں کے حادثات باعث تشویش ہیں ۔ گزشتہ دنوں لیاقت پور میں ریل گاڑی کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے چار بوگیوں میں آگ بھڑکنے سے 70 سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی تکلیف دہ ہے ایسے واقعات انتظامی غفلت کے باعث ہوتے ہیں ایسا کون سا قانون ہے جو مسافروں کو ریل گاڑی کے اندر گیس سلنڈر لے جانے کی اجازت دیتا ہے ۔ان دکھ بھرے فرط جذبات کا اظہار ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے بانی حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ حکومت اس واقعہ کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنا چاہیے اور قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئ بھی اپنی ذمہ داری میں کوتاہی نہ کرے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ایسے واقعات تواتر کے ساتھ ہوتے رہیں گے۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے سانحہ میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)