مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کشمیر کنونشن میں بھرپور شرکت کریں
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر )سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا یکم نومبر 2019 بروز جمعہ کے دن اقوام متحدہ میں ہونے والے کشمیر کنونشن میں برطانیہ بھر سے مختلف تنظیموں کے نمائندگان اور کشمیری بھرپور شرکت کریں گے۔ مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین چوہدری محمد بشیر رٹوی بھی دیگر ساتھیوں جن میں وحید مجید، چوہدری غلام رسول اور ابرار حسین کے ہمراہ جمعرات کے دن وہاں پہنچ رہے ہیں میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تقریباً تین ماہ سے کرفیو کے نفاذ اور مودی سرکار کی تاریخی سفاکانہ کارروائیوں کی وجہ سے کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں عالمی میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے نمائندگان میں سے کسی کو بھی وہاں جا کر غیر جانبدرانہ حالات کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں ہے جو پورے عالم اقوام کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے اور دوہرے معیار کی عین عکاسی ہے ۔ بیرون ممالک بسنے والے کشمیریوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے مظلوم کشمیریوں کے لیے ہر پلیٹ فارم پر شدید صدائے احتجاج بلند کریں انشاء اللہ کشمیری قوم کو کوئی بھی محکوم بنا کر زیادہ دیر نہیں رکھ سکتا جلد ہی آزادی کشمیری قوم کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی سے کنونشن میں بھرپور شرکت کی بھی اپیل کی ہے