مقبول خبریں
پاکستان پریس کلب برطانیہ یارکشائیر ریجن کا سہیل وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)راچڈیل کونسل میں کشمیری نژاد برطانوی شہری چیئر آف پلاننگ اینڈ لائسنسنگ کونسلر شکیل احمد کو انکی قابلیت و کارکردگی کی بنا پر لیبر پارٹی نے جمہوری نظام کے تحت بھاری اکثریت سے مئی 2020ء کے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیسری بار اپنا امیدوار نامزد کر دیا ھے۔ کو نسلر شکیل احمد کے نمایاں سپورٹرز میںلیبر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر کونسل آف راچڈیل کونسلر چوہدری عدالت علی،چوہدری صغیر احمد، خالد چوہدری،محمد فاروق،کونسلر ثمینہ ظہیر،مسٹر مارٹن و دیگر شامل تھے۔اس موقع پر کونسلر شکیل احمد نے تیسری بار امیدوار نامزد ہونے پر رب کریم کا شکرادا کیا کہ مجھے اس قابل بنایا اور عزت بخشی۔انھوں نے لیبر پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ مسٹر ٹونی لائیڈ ،ڈپٹی لیڈر کونسل آف راچڈیل کونسلر چوہدری عدالت علی، لیڈی کو نسلر ایلسی و اپنے قریبی ساتھیوں و سپورٹرز کا بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مجھے آئیندہ انتخابات کے لیے نامزد کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔اپنی اعلیٰ قیادت و ساتھیوں کو یقین دلایا کہ میں آنے والے الیکشن میں کامیاب ھو کر پہلے سے زیادہ عوامی خدمات کو اولین ترجیح دونگا اور اپنے سنئیرز کی مدد و اپنی قابلیت و تجربہ کی بنا پر اپنے علاقہ میں ترقیاتی کاموں و عوامی مسائل کو حل کروانے میں ہر ممکن کوشش کرونگا۔