مقبول خبریں
اولڈہم کے مقامی ہوٹل ہال میں باغیچہ سجانے کی تقسیم انعامات کی تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
لوٹن (نمائیندہ خصوصی) لندن کے نواحی قصبے لوٹن میں سیاسی سرگرمیاں تو سارا سال ہی جاری رہتی ہیں۔ لیکن کبھی کبھی فضا کو ذرا تبدیل کرنے کے لئے ادبی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ یہاں کی سب سے مقبول ادبی تنظیم کا نام حلقہ ِ ارباب ِ ذوق ہے ۔ اس تنظیم کے سرپرست اعلیٰ تو برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن قربان حسین چو ہدری ہیں لیکن اس کے روح ِ رواں اور منتظم سید حسین شہید سرور ہیں ۔ وہ خود بھی اعلیٰ شعری ذوق کے مالک ہیں ۔ پروگرام کی صدارت لوٹن کی معروف سیاسی شخصیت سمیرا شاہد نے کی، اور مہمان خصوصی کا اعزاز یشبؔ تمنا کو بخشا گیا۔ جبکہ لوٹن کے میئر کونسلر طاہر ملک نے ذاتی حیثیت میں نہ صرف اس تقریب میں شرکت کی بلکہ پروگرام کے آخر تک موجود بھی رہے ۔ اس سیاسی اور ادبی تقریب میں لوٹن شہر کے تقریباً تمام پاکستانی، کشمیری کونسلرز نے شرکت کی اور بعض کونسلرز نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔اس تقریب کا آغاز علامہ اعجاز احمد کی تلاوت ِ کلام ِ پاک راجہ عجائب خان کی نعت اور خواجہ زاہد کے ترانے سے ہوا۔ اس محفل سے خطاب کرنے والوں میں صدر سمیرا شاہد، لارڈ قربان حسین، یشب تمنا ،میئر کونسلر طاہر ملک، ڈاکٹر یاسین رحمان، کونسلر جویریا حسین، نو منتخب کونسلر آصف مسعود، کونسلر کاشف چوھدری، شبیر حسین ملک، جہانگیر پوٹھی، حاجی قربان حسین چوھدری، سابق میئر مسعود اختر چو ہدری اور طارق بٹ شامل تھے۔مہمان خصوصی نے اپنی شاعری پیش کرنے سے پیشتر سامعین سے درخواست کی کہ وہ اپنے علاقے کی لائبریری سے اردو کی کتابیں ضرو رجاری کرایا کریں تاکہ کونسل کو یہ بہانہ نہ مل سکے کہ اردو کتابیں پڑھی نہیں جاتیں اس لئے مزید اردو کتابوں کی ضرورت نہیں۔ اس کے علاوہ نوجوان شعرا میں سے طارق اسجد قریشی، سیدہ منور کوثر ، ڈاکٹر صفدر سعید کے علاوہ مقامی شعرا نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔تقریب میں شامل مہمان شعرا اور دوسرے بہت سے احباب کو ۔۔حلقہ ِ ارباب ِ ذوق لوٹن کی جانب سے یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں،اس محفل کی ایک بہت خوبصورت بات یہ بھی تھی کہ ہر چند مقرین کی تعداد زیادہ تھی اور وقت کم تھا لیکن سٹیج سیکریڑی کے فرائض انجام دیتے ہوئے سید حسین شہید سرور نے نہ صرف ہر شخص کو وقت دیا بلکہ اسے وقت پر اپنی بات ختم کرنے کی درخواست اس محبت اور سلیقے سے کی کہ شاید ہی کسی مقرر نے ایک دو منٹ سے زیادہ وقت لیا ہو۔