مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
Pakistanjump start کے زیر اہتمام مانچسٹر کے برٹش مسلم ہیرٹیج سنٹر میں تقریب کا انعقاد
مانچسٹر (فیاض بشیر)بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کرنے کیلئے jump start Pakistan نے یکم نومبر سے آٹھ نومبر تک لاہور اور اسلام آباد میں( l.i.f.t) پاکستان کے نام سے کانفرنسز کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں جس میں بین الاقوامی سطح پر اثر ورسوخ رکھنے والے افراد کارپوریٹ طلبا ،ماہر تعلیم متوقع ہیں جنکو پاکستان میں تعلیم، صحت،ٹیکنالوجی، سیر و سیاحت، زراعت ،انجئینرنگ اور دیگر انڈسٹریز میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کیا جائے گا۔ jump start Pakistan کی ٹیم برطانیہ کے مختلف شہروں میں پاکستانی کمیونٹی کے سرمایہ کاروں اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو اس بارے مکمل آگاہی دینے میں مصروف عمل ہے۔ مانچسٹر کے برٹش مسلم ہیرٹیج سنٹر میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا ۔ اس موقع پر jump start Pakistan کے چیئرمین امجد پرویز کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی مادر وطن میں 20 بلین ڈالر کا زرمبادلہ بھیجتے ہیں اہداف دو سو بلین ہونا چاہیے ہمیں سوچنا چاہیے کہ برطانیہ میں رہ کر ہم پاکستان کے لیے کیا کر رہے ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ جب انہیں اس منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی گئ تو انہوں نے پوری جانچ پڑتال کی کہ آیا یہ ممکن ہو گا جب انہیں لگا کہ یہ ہر لحاظ سے ممکن ہے تب وہ اسکا حصہ بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم نے ایسے راہنماؤں کو ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کا موقع دیتے رہے جو صرف لوٹ مار اور ذاتی مفادات کے بچاری تھے ماں دھرتی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور ایک عظیم ملک بنانے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ جمپ سٹارٹ کے مینیجنگ چیف ایگزیکٹو سید اسد حسین نے دستاویزی فلم دکھا کر لفٹ پاکستان بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی انیل مسرت کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقتدار سنبھالا معیشت زبوں حالی کا شکار ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا تھا اور تمام قومی اداروں کے اندر لوٹ مار اور بے ضابطگیوں کا عروج ہے اب ہر چیز بہتری کی طرف جا رہی ہے مذید وقت لگے اور انکی نئے پاکستان کی سوچ عملی منزل کی طرف رواں دواں ہو جائے گی۔ جمپ سٹارٹ پاکستان کے تحت مادر وطن کے تمام شعبہ جات کے اندر سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں برطانیہ یورپ اور دیگر ممالک میں بسنے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کو وہاں جا کر صنعتیں لگانی چاہیے یقین دلاتا ہوں حکومت پاکستان ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی ۔مانچسٹر قونصلیٹ میں تعینات قائم مقام قونصل جنرل و کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مسز فضہ نیازی نے برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے دروازے کمیونٹی کے لیے کھلے ہیں ۔ یاد رہے اس تقریب میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور دی گئ معلومات کو مفید اور حوصلہ افزا قرار دیا۔