مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
بری(محمد فیاض بشیر) پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر نے بری کے مقامی ہوٹل میں ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ ماڈلز نے عروسی اور جدید ڈیزائن کے ملبوسات پہن کر کیٹ واک کی ۔ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لیے مختلف سٹالز بھی سجائے گے تاکہ جو لوگ ایسی تقریبات کا انعقاد کروانا چاہتے ہیں انہیں ایک چھت کے سائے تلے تمام تر سہولیات میسر آ سکیں ۔ اسماعیل حنیف ،ظہیر اقبال و دیگر نے حمدیہ و نعتیہ کلام پیش کر کے تقریب کے ماحول میں روحانیت پیدا کر دی۔اس موقع پر آرگنائزر نیلم حسین کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ انہوں نے ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کی تقریب کا انعقاد کیا ہے وہ بہت زیادہ ذہنی تناؤ کا شکار تھیں لیکن پوری ٹیم نے سخت محنت کر کے اسے کامیاب بنایا وہ انتہائی خوش ہیں کہ بڑی تعداد میں خواتین مرد حضرات اور نوجوانوں نے شرکت کی جو حوصلہ افزا بات ہے انہوں نے آرگنائزرز جن میں شازیہ ، عنبرین اسماعیل و دیگر افراد شامل تھے کے ساتھ کمیونٹی اور سلیک ایشین کے چیف ایگزیکٹو ماجد نذیر کا دلی شکریہ ادا کیا جن کی معاونت اور تعاون سے یہ ممکن ہوا۔ تقریب میں شریک افراد نے اسے انتہائی مفید قرار دیا اور کہا کہ اس سے انہیں مستقبل میں اپنے بچوں کی شادی بیاہ کی منصوبہ بندی اور دیگر تقریبات کے انعقاد میں مفید معلومات ملی ہے جس سے وہ بہتر انداز میں ان تقریبات کو سر انجام دے سکیں گے۔