مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
27 اکتوبر کے مظاہرے کی کامیابی کیلئے بھرپور انداز میں اپنا حصہ ڈالیں گے:راجہ نجابت حسین
بریڈ فورڈ(محمد فیاض بشیر)جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے تمام عہدیدار 27اکتوبر کے مظاہرے کو کامیاب بنانے کیلئے ممبران پارلیمنٹ، کونسلروں، ٹریڈ یونین لیڈروں اور خواتین رہنماؤں کو رابطے قائم کریں گے، عوام برطانوی عوام اور مختلف مذاہب کے رہنماؤں کو کشمیریوں کا ہمنوا بنانے کیلئے 15اکتوبر سے 26اکتوبر تک برطانیہ بھر میں تحریک کے زیراہتمام تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا، مذہبی اکابرین، علماء و مشائخ اور کشمیری سیاسی و سماجی تنظیموں کی تمام لیڈر شپ کی کاوشیں قائم ستائش ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ چند مظاہرے کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، فریڈم مارچ کے کنوینیئر سید ظفر اللہ خان، مفتی انصر القادری، علامہ سلطان مشہدی، سردار عبدالرحمان خان، راجہ غضنفر خالق، علامہ سلطان مشہدی، سردار عبدالرحمان خان، ہیری بوٹا اور ڈاکٹر غلام عباس نے یہاں مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پریس کانفرنس میں کیا، اس موقع پر تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے سید ظفر اللہ شاہ کی کاوشوں اور حالیہ پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم کے بنیادی مقاصد برطانوی اور یورپی سیاستدانوں کو لابی کرنا اور نوجوانوں و خواتین کو سیاسی پارٹیوں میں متحرک کردار ادا کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیخلاف ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے جس کیلئے گزشتہ دس سالوں میں ہم نے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہمارے کشمیر دوست ارکان پارلیمنٹ، خواتین تنظیموں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں کی کاوشوں سے گزشتہ دو ماہ میں مقبوضہ کشمیر کی دگرگوں حالات کی وجہ سے عالمی سطح پر برطانیہ اور یورپ میں بھارت کے خلاف موثر آواز بلند ہوئی ہے مگر اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دیگر تنظیموں خصوصاً کل جماعتی رابطہ کمیٹی اور مظاہرے کرنیوالی مشترکہ تنظیموں اور پلیٹ فارموں سے بھی تعاون کیا جائے جس کیلئے ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہم تمام ممبران پارلیمنٹ کونسلروں، خواتین تنظیموں سے مل کر برطانیہ کے پندرہ شہروں میں تقریبات منعقد کریں گے او ہر جگہ سے لوگوں کو 27 اکتوبر کے مظاہرے میں شرکت پر آمادہ کریں گے اور اس تاریخی مظاہرے کی کامیابی کے لئے بھرپور انداز میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اس موقع پر مظاہرے کے کو آرڈینیٹر سید ظفر اللہ شاہ نے تفصیل سے بتایا کہ 15اگست اور 3ستمبر کے مظاہرے کو کامیاب کرانے میں مساجدکونسلز، علمائے کرام، مشائخ عظام اور مساجد کمیٹیوں نے اہم کردار ادا کیا اور اسی لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ اس دفعہ کشمیری و پاکستانی تنظیموں کی بھرپور معاونت کر کے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا جائے اور ہم نے جموں کشمیر یونائیٹڈ فورم کے پلیٹ فورم سے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر 12بجے سے لے کر 2 بجے تک 27اکتوبر بروز اتوار کو مظاہرہ کیا جائے گا اور پھر تمام مظاہرین مارچ کی صورت میں بھارتی سفارتخانے تک جائیں گے جہاں پر ایک پرامن مظاہرہ ہو گا اور ہم نے برطانوی پولیس کو یقین دلایا ہے کہ دونوں مقامات پر علماء و مشائخ اور ہماری سکیورٹی ان مظاہروں کو پرامن بنانے میں خصوصی کردار ادا کرے گی اور برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں، پاکستانیوں، سکھوں، ہندوؤں اور مقامی کمیونٹی کو بھی زیادہ سے زیادہ شامل کیا جائے گا تا کہ بھارتی ظلم و تشدد اور حالیہ کرفیو بٹوانے کیلئے تمام لوگوں کو ساتھ ملایا جا سکے، انہوں نے راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کو دعوت دی کہ وہ ممبران پارلیمنٹ اور یہاں کے مقامی سیاستدانوں کو زیادہ سے زیادہ مظاہروں میں شامل کر کے اس قومی کاز میں اپنا کردار ادا کریں، اس موقع پر علمائے کرام تحریکی رہنماؤں اور دیگر مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں نے سید ظفر اللہ شاہ کو ہر سطح پر اپنی طرف سے تعاون کا یقین دلایا اور 27اکتوبر کے مظاہرے کو کامیاب کر کے برطانوی حکومت کے ذریعے بھارتی حکمرانوں پر دباؤ بڑھانے کا عزم جاری رکھنے کا عہد کیا اور مظلوم کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ جبکہ 27 اکتوبر کے مظاہرے کے کنونینئر سید ظفر اللہ شاہ نے بریڈ فورڈ میں تحریک عہدیداروں اور مقامی علمائے کرام سے ملاقات کر کے تعاون کی اپیل کی جس پر علمائے کرام مفتی انصر القادری علامہ سلطان شہدی، علامہ ساجد فرشوی، تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺنارتھ آف انگلینڈ کے سربراہ ملک رحمت اعوان، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری آصف ڈی سی، پاکستانی ڈاکٹروں کی مرکزی تنظیم کے سابق صدر برطانیہ ڈاکٹر غلام عباس، لیبرپارٹی بریڈ فورڈ ایسٹ کے چیئرمین اور بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردار عبدالرحمان خان، برٹش مسلم مومن فورم برطانیہ کی چیئرپرسن کونسل صبیحہ خان، ٹریڈ یونین رہنماؤں محمد تاج، محمد اعظم، کونسل یاسمین ڈار، کنیز اختر، نویدہ خان، کونسلر نگہت خان اور دیگر نے بھی 27اکتوبر کے مظاہرے کی کامیابی کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔