مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ نجابت حسین کی زیرقیادت وفد کی برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے وزراء سے ملاقاتیں
مانچسٹر ( محمد فیاض بشیر) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں وفد کی برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے وزراء ، ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں ۔ مانچسٹر میں کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر چیئرمین راجہ نجابت حسین اور کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے ڈپٹی چیئرمین ہیری بوٹا نے برطانوی حکومت کے چانسلر ایم پی ساجد جاوید ، میچل گوو ایم پی ، ایم پی سٹائورٹ اینڈریو ،ایم پی نصرت غنی ، ممبر یورپین پارلیمنٹ نوشینہ مبارک ، لارڈ ریمی رینجر ، لارڈ ضمیر چوہدری ، ایم پی الاک شرما اور دیگر پارٹی رہنمائوں ، مندوبین سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔برطانوی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت سے مسئلہ کشمیر کو اٹھائے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دبائو ڈالے ۔ برطانیہ بھر سے کنزرویٹو پارٹی کے مندوبین کو بتایا کہ اس وقت کشمیر میں جاری کرفیو اور لاک ڈائون سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ۔ کشمیر میں گذشتہ دو ماہ سے کرفیو کے باعث ہسپتال ، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے۔ کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں ۔ ٹیلیفون ، انٹر نیٹ اور کمیونیکیشن بلیک آئوٹ کے باعث 80لاکھ سے زائد انسانوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے ۔ نوجوانوں اور بچوں کو گرفتار کر کے انہیں گائب کیا جا رہا ہے ۔ پر امن جدو جہد کرنے والی سیاسی حریت قیادت کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے ۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت سے دبانے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے ۔ کشمیری اپنے بنیادی حق خود ارادیت کی جدو جہد کر رہے ہیں ۔ بھارت تمام بین الاقوامی اصول ، قوانین اور معاہدوں کی دھجیاں بکھیر چکا ہے ۔ راجہ نجابت حسین اور ہیری بوٹا نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت کا کشمیر میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈائون پر کوئی حوصلہ افزاء کردار سامنے نہیں آیا جس پر برٹش کشمیریوں اور انسان دوست کمیونٹی کی تشویش ہے ۔ برطانیہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انسانی بنیادوں پر کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے ۔ راجہ نجابت حسین نے کنزرویٹو پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ ، مندوبین سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو پارٹی پالیسی کا حصہ بنانے کے لئے بھی کردار ادا کریں ۔ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل نے کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر مسلسل لابی مہم چلائی اور متعدد ملاقاتیں ، لابی اجلاس منعقد کیے ۔ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے رہنمائوں نے مانچسٹر میں بشپ آف مانچسٹر ، ویسٹ مڈ لینڈ ز مشترکہ اتھارٹی کے مئیر اور دیگر اہم اتھارٹیوں سے ملاقاتوں کے علاوہ کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے استقبالیہ میں شرکت کی ۔