مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا کشمیر لابی کانفرنس وعشائیہ تقریب کا اہتمام
مانچسٹر ( محمد فیاض بشیر)برطانیہ کی حکمران جماعت کنزور ویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس ، جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی بھرپور لابی مہم ، تحریک حق خود ارادیت کا کنزرویٹو پارٹی رہنمائوں ، مندوبین، ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں ، کانفرنس کے تیسرے دن پارٹی رہنمائوں ، مندوبین ، ممبران پارلیمنٹ کے اعزاز میںلابی کانفرنس وعشائیہ تقریب کا اہتمام ، عشائیہ تقریب میں پاکستان کے لندن میں ہائی کمشنر نفیس زکریا نے خصوصی شرکت کی۔ عشائیہ تقریب کی صدارت چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی ۔ عشائیہ تقریب میں تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداران کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے رہنمائوں ، کمیونٹی رہنمائوں اور تنظیمی عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر عشائیہ تقریب میں ممبران پارلیمنٹ اور کنزرویٹو رہنمائوں ممبر یورپین پارلیمنٹ و چیئرپرسن فرینڈز آف کشمیر ایم ای پی اینتھیا میکنٹائر ، وائس چیئرمین آل پارٹیز کشمیر گروپ ایم پی جیک برئرٹن ، سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ امجد بشیر،ایم پی ایڈی ہیوس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو برطانوی حکومت سے بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا ۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے برطانیہ و یورپ کی پارلیمان میں بھی کردار ادا کیا جائے گا ۔ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے رہنمائوں سے تعاون کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے ۔کشمیریوں کوان کا بنیادی حق خود ارادیت ملنا چاہئے ۔ ہم اپنی حکمران پارٹی میں بھی اور حکومتی عہدیداروں سے بھی یہ مسئلہ اٹھائیں گے ۔ اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس زکریا نے خطاب کرتے ہوئے عشائیہ کے میزبان تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں تارکین وطن کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے قابل تعریف کردار ادا کیا اور اپنے کشمیری بھائیوں کی جو سفارتی سطح پر امداد کی وہ قابل تحسین ہے ۔ نفیس زکریا نے راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ان کا برطانیہ و یورپ میں متحرک کردار قابل تعریف ہے ۔ ہم تحریک حق خود ارادیت کی ہر سطح پر سرگرمیوں و لابی میں بھرپور ساتھ دیں گے ۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے رہنماء مزمل ایوب ٹھاکر اور متحرک خاتون رہنماء شائستہ صفی نے شرکاء کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت کشمیریوں پر ہونے والے مظالم ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے تفصیل سے آگاہ کیا ۔ عشائیہ تقریب کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔راجہ نجابت حسین نے شرکاء کو بتایا کہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈائون کو دو ماہ ہونے کو ہیں ۔ برطانوی حکومت کو اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے کشمیریوں کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے بھارت پر دبائو ڈالنا چاہئے تھا لیکن برطانوی حکومت کا اس وقت تک کا کردارقابل تعریف نہیں ہے ۔ برطانیہ کے انسان دوست اور کشمیر دوست ممبران پارلیمنٹ نے بالخصوص کشمیریوں کی برطانوی اور یورپین پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا جس پر کشمیری ان تمام ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنمائوں کے شکر گزار ہیں ۔ برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے عہدیداران نے بھرپور لابنگ کی اور پارٹی رہنمائوں ، ممبران پارلیمنٹ ، مندوبین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہم اپنا ہمنوا بنانے کی کوشش کی ۔ آج کی یہ لابنگ کانفرنس بھی اسی لابی مہم کا حصہ ہے ۔ دوسری جانب برطانیہ کے وزیر بریگزٹ لارڈ مارٹین کلینن اوروزیر ماحولیات و رورل امور ایم پی تھریسا ویلرزاور ایم پی ایڈی ہیوس نے بھی پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا اورتحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے ملاقات کی ۔کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے ڈپٹی چیئرمین ہیری بوٹا نے شرکاء کا شکریہ اد اکیا ۔ تحریک حق خود ارادیت کی لابی کانفرنس میں 100سے زائد مندوبین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر لابی کانفرنس میں فضا نیازی قونصلر جنرل پاکستان مانچسٹر، تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداران سردار عبد الرحمن خان ، سیکرٹری جنرل محمد اعظم ، برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار ، نائلہ شریف چیئرپرسن تحریک حق خودارادیت شمالی برطانیہ ، معظم علی، ثمینہ خان ، ڈاکٹر عندلیب یونس ، سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق ، پی ٹی آئی رہنماء آصف خان ،حنا یونس ، کونسلر چوہدری سلیم کونسلر عتیقہ چوہدری ، کونسلر شازیہ بشیر ، ملک محمد یوسف ، مارک ایسٹ ووڈ ، کونسلر سٹیفن برینز، خواتین رہنمائوں رضیہ چوہدری ، ناہید چوہدری ، ذیشان عارف ،محمد شاہد ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر صبور جاوید ،شیخ مشتاق احمد ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر محمد یونس،عظمت حسین ، راجہ شمیم خان ، سابق کونسلر محمد شریف ، فراز بھٹی ، طاہرہ شفیع ایڈووکیٹ کے علاوہ برطانیہ بھر سے متعدد مندوبین اور رہنمائوں نے خصوصی شرکت کی ۔ دریں اثناء تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل نے کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں مسلسل لابی مہم چلائی اور ہر سطح کے پارٹی رہنمائوں سے روابط استوار کر کے انہیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کی ۔