مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی :چوہدری بشیر رٹوی
مانچسٹر(محمد فیاض بشیر)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ”تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ“ کے چیئرمین‘ چوہدری بشیر رٹوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ عمران خان نے مسئلہ کشمیر کی حقیقت دلائل کیساتھ پیش کر کے کشمیریوں کے دِل جیت لیے۔عمران خان کامسئلہ کشمیر عالمی برداری کے سامنے پوری جرِأت اور ایمانداری سے پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہونے کا حق ادا کیا۔ کشمیریوں کو ایک حقیقی اور درمند لیڈر مل گیا ہے جو دنیا کو کامیابی سے کشمیر کی طرف متوجہ کرسکا ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُنھوں نے کہا کہ پہلی بار کسی پاکستانی لیڈر نے مغرب کو انہی کی زبان اور لب ولہجے میں کشمیر پر قائل کیا اور امریکہ سمیت ہر کوئی کشمیر پر بھارت کی مذمت کررہاہے جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ کشمیر سے بھارتی قبضہ فوری طور پر ختم کیا جائے اور کشمیریوں کی مرضی سے ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے۔ اب مغربی ممالک میں کشمیریوں کا مقدمہ آسانی سے پیش کیا جاسکے گا کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے اس کے لئے فضا ہموار کردی ہے۔ وزیراعظم عمران کی کشمیر پر سرگرمیوں کا کشمیر کے دونوں حصوں میں زبردست خیر مقدم جاری ہے۔ کشمیریوں کے حوصلہ بلند ہوچکے ہیں اور وہ آزادی کی تحریک سیاسی اور سفارتی سطح پر جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ عمران خان فقط پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہی نہیں رہے، وہ نیویارک کے چند روز کے قیام میں ہی ایک عالمی لیڈر خصوصاً امت مسلمہ اور ترقی پذیر دنیا کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو تقویت دینے پر کشمیر قوم عمران خان کی مشکور ہے۔ عمران خان کے خطاب نے بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمیوں اور پاکستان دشمن پالیسیوں کو بھی بے نقاب کیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دِیا اب عمران خان کے خطاب کے بعد محسوس ہو رہا کشمیری قوم کو آزادی کی فضائیں نصیب ہونے والی ہیں۔الحاق پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے۔عنقریب مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے نجات حاصل کر لے گا اور پوری ریاست پاکستان بن جائے گی۔